Posts

اوج زہرہ

اوج زہرہ سیارہ زہرہ کو شرف برج حوت میں ہوتا ہے جب کہ اوج کی قوت برج جوزا میں حاصل ہوتی ہے،اس ماہ سیارہ زہرہ پاکستان ٹائم کے مطابق 12 مئی 06:11 am سے 13 مئی 02:08 am تک درجہ ء شرف پر رہے گا،اس دوران میں سیارہ زہرہ سے متعلق اعمال کیے جاسکتے ہیں، وہ لوگ جو شرف زہرہ کے موقع پر اپنی ضرورت کے مطابق کام انجام نہیں دے سکے وہ اس وقت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق شرف کا وقت 12 مئی کو 01:11 am پر شروع ہوگا اور 12 مئی ہی کو 09:08 pm تک رہے گا۔ اس موقع پر لوح زہرہ نورانی ، لوح تسخیر خاص، اسمائے الٰہی العلی کا نقش، خاتم زہرہ وغیرہ تیار کیے جاسکتے ہیں ۔  اگر آپ خود عملیات کے  قوانین سے واقف ہیں تو خود ہی لوح زہرہ یالوح تسخیر خاص یاخاتم زہرہ تیار کرسکتے ہیں ۔  اگر آپ ادارہ سے لوح زہرہ نورانی یالوح تسخیر خاص حاصل کرنا چاہیں تو رابطہ کرسکتے ہیں ۔  Email: roohaniamil806@gmail.com

قمر در عقرب مئی 2018

قمر در عقرب قمر اپنے ہبوط کے برج میں اس ماہ پاکستان ٹائم کے مطابق 26 مئی کو داخل ہوگا لیکن درجہ ء ہبوط پر 26 مئی کو رات 10:22 pm سے12:14 am تک رہے گا، گویا 27 تاریخ شروع ہوجائے گی۔ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق قمر 26 مئی کو شام 05:22 pm سے 07:14 pm تک ہبوط یافتہ رہے گا،یہ وقت نحوست کا ہے،اس وقت ایسے اعمال کیے جاتے ہیں جو روک تھام اور بندش سے متعلق ہوتے ہیں، 

شرف قمر مئی 2018

شرف قمر قمر اس ماہ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق اپنے شرف کے برج ثور میں 13 مئی کو 11:13 pm پر داخل ہوگا لیکن درجہ ء شرف پر 14 مئی قبل طلوع آفتاب 02:41 am سے 04:25 am تک رہے گا۔ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق قمر اپنے درجہ ء شرف پر 13 مئی کو 09:41 pm سے 11:25 pm تک رہے گا، دیگر ممالک کے قارئین جی ایم ٹی ٹائم سے اپنے شہر کا فرق معلوم کرکے درست وقت کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ شرف قمر کے موقع پر ہر ماہ مختلف وظائف دیے جاتے ہیں، اس بار ایک عمل محبت پیش کیا جارہا ہے،اگر آپ چاہتے ہوں کہ کسی کے دل میں آپ کے لیے محبت اور خلوص پیدا ہو یا کوئی شخص آپ سے ناراض ہو اور اس سے تعلقات بحال نہ ہوتے ہوں یا کسی شخص سے کوئی حاجت ہے اور وہ پوری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتا ہو تو یہ عمل کام دے گا۔ شرف قمر کے وقت سے پہلے غسل کرکے باوضو ایک علیحدہ کمرے میں قبلہ رُخ بیٹھ جائیں، کمرے میں لوبان کی اگربتیاں جلاکر خوشبو کا اہتمام کریں، اپنے لباس کو بھی معطر کریں، اپنے بنیادی مقصد کو ذہن میں اچھی طرح واضح کرلیں، پہلے 11 بار درود شریف پڑھیں اور پھر درج ذیل اسم اعظم 298 مرتبہ پڑھیں، پڑھنے کے دوران بھی مطلوبہ شخص کا تصور اور...

نو مولود بچہ / بچی کا نام رکھنا

بچے کا نام رکھنا        ہم آپ کی توجہ ایک انتہائی ایک عام مگر انتہائی اہم مسئلہ کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں وہ ہے بچے کا نام تجویز کرنا ، یا یہ دیکھنا کہ بچے کا نام کیا رکھا جائے ؟ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ نام کا اثر زندگی بھر انسان کے مقدر اور شخصیت پر حاوی رہتا ہے ہمارے ہاں اس امر کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا کہ نومولود کی زندگی پر نام کے اثرات کیا ہوں گے ۔ بس گھر ، محلہ ، ٹی وی ، اخبار سے یا کسی ملنے والے نے کوئی نام بتا دیا ، وہی نام بچے کا مقدر بن گیا ۔ ہمارے مشاہدات کے مطابق انسان کا نام تین طرح سے اس پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ نمبر 1۔ پکار ( عرفِ عام )۔ نمبر 2 ۔ متعلقہ برج اور سیارہ نمبر 3 ۔ نام کا مخفی عدد علمائے نجوم و جفر کے بقول اگر کسی بچے کا نام تاریخ و وقت پیدائش سے استخراج شدہ برج کے مطابق ہو اور مفرد عدد بھی تاریخ کے عدد کے مطابق ہو تو اس شخص کی تمام صلاحیتیں یکجا رہتی ہیں ۔ اگر تاریخ پیدائش کا طالع برج اور ہو ، اور نام کسی دوسرے برج کے مطابق رکھ دیا گیا ہو تو ایسا شخص تمام زندگی دوہری فطرت کا شکار رہتا ہے ۔ اگر آپ ادارہ سے بچے کا نام تجو...

دشمنوں اور مخالفین پر فتح پانے کے لیے لوح مریخ

Image
انسانی معاشرہ کے مسائل کی اکثریت کا تعلق لالچ اور حسد سے ہے۔ یہی لالچ اور حسد جرائم کی بنیادی وجہ بنتے ہیں۔ یہ لالچ اور حسد مختلف طرز کے ہوتے ہیں۔ جس کے پاس دولت اور اقتدار ہے وہ مزید دولت کی ہوس میں حلال و حرام کی تمیز کھو دیتا ہے۔ اقتدار پر بیٹھا ہر وقت تگ و دو میں رہتا ہے کہ صرف وہ اور اس کی نسلیں اس اقتدار کی مالک ہوں۔ وہ اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہوس میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ کسی مسئلہ کو حل کرنے کے کچھ طریقے ہوتے ہیں۔ مثبت طریقہ تو یہ ہوتا ہے کہ انسان دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہے۔ دوسروں کی کامیابیوں کو سراہے اور خود محنت میں لگ جائے کہ جلد وہ بھی ایک بلند مقام پر ہو گا۔ کچھ لوگ مسائل کو حل کرنے کے لیے منفی سوچ کو اختیار کر لیتے کہ اگر میں کامیاب نہیں تو کسی دوسرے کو بھی کامیاب نہیں ہونے دوں گا یا اگر میری زندگی میں خوشی نہیں تو دوسروں کو بھی خوش نہیں رہنے دوں گا۔ اس مقصد کے لیے اس کے ذہن میں منفی سوچ ابھر کر سامنے آتی ہے جو اسے دوسروں کو نقصان پہنچانے پر آمادہ کرتی ہے اور یہ آدمی دوسروں سے دشمنی کرنے لگتا ہے۔ اس دشمنی کی آگ میں وہ خود بھی جلتا ہے ا...

خاتم مریخ

خاتم مریخ  مخصوص جفری طریقے کے مطابق یہ انگوٹھی شرف مریخ کے اوقات میں  تیار کی جاتی ہے،خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو خون کی کمی اور مردانہ قوت میں کمزوری محسوس کرتے ہیں، حروف ابجد میں ’’ج‘‘ اور ’’غ‘‘ دو حرف اس مقصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اپنے نام مع والدہ کے اعداد میں ان حروف کے اعداد شامل کرکے 28 پر تقسیم کریں اور جو باقی بچے اس کے مطابق حرف تہجی کا انتخاب کرکے اس کے ساتھ لفظ ’’طیش‘‘ لگالیں اور پھر شرف کے وقت مریخ کی ساعت میں لوہے یا اسٹیل کی انگوٹھی پر یہ لفظ کندہ کرلیں، یہ انگوٹھی آپ کی قوت میں اضافہ کرے گی اور خون کی کمی کو بھی دور کرے گی ،ضرورت مند براہ راست بھی  رابطہ کرسکتے ہیں۔ Email: roohaniamil806@gmail.com

لوح شرف قمر

Image
شرف قمر کُل اَمۡرِ مَرۡھُوۡنِ باوقَاتِھَا کو مدنظر رکھتے ہوئے علمائے جفر و نجوم نے اپنے مشاہدات و تجربات سے ایسے اوقات کی جستجو کی جن میں کسی سیارہ کے سعد و نحس اثرات درجہ کمال کو پہنچتے ہوں ۔ تاکہ ان اوقات میں خیروشر کے عملیات بجالانے سے صد فی صد تاثیر ظاہر ہو ۔ کمال سعادت کو شرف کہا گیا جبکہ کمال نحوست کو ہبوط کا نام دیا گیا ۔ اس بار ہم سیارہ قمر کے شرف کی افادیت پر ایک مختصر مگر زود اثر جفری عمل بیان کر رہے ہیں آپ کسی بھی شرف قمر کے اوقات میں اپنی حاجت کے مطابق اس عمل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔ سیارہ قمر جو کہ دائرۃ البروج میں برج سرطان کا حاکم سیارہ ہے ۔ یہ سیارہ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج ثور کے ۳ درجہ پر پہنچتا ہے تو انتہائی سعد شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے ۔ یہ وقت اس کے شرف کا ہے یہ وقت اندازاً دو گھنٹے کا ہوتا ہے اس سعد وقت میں حصول علم ، حصول اولاد، سحر جادو سے نجات ، ترقی کاروبار ، فتح و عظمت کے لئے عمل کیا جاتا ہے ۔ ہم مفصل طریق بیان کر رہے ہیں ضرورت مند بصد شوق ضرور تجربہ کریں ۔ جو حضرات و خواتین گردش ایام ، بے روزگاری یا سحر و جادو کی بندش ...