شرف قمر کُل اَمۡرِ مَرۡھُوۡنِ باوقَاتِھَا کو مدنظر رکھتے ہوئے علمائے جفر و نجوم نے اپنے مشاہدات و تجربات سے ایسے اوقات کی جستجو کی جن میں کسی سیارہ کے سعد و نحس اثرات درجہ کمال کو پہنچتے ہوں ۔ تاکہ ان اوقات میں خیروشر کے عملیات بجالانے سے صد فی صد تاثیر ظاہر ہو ۔ کمال سعادت کو شرف کہا گیا جبکہ کمال نحوست کو ہبوط کا نام دیا گیا ۔ اس بار ہم سیارہ قمر کے شرف کی افادیت پر ایک مختصر مگر زود اثر جفری عمل بیان کر رہے ہیں آپ کسی بھی شرف قمر کے اوقات میں اپنی حاجت کے مطابق اس عمل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔ سیارہ قمر جو کہ دائرۃ البروج میں برج سرطان کا حاکم سیارہ ہے ۔ یہ سیارہ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج ثور کے ۳ درجہ پر پہنچتا ہے تو انتہائی سعد شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے ۔ یہ وقت اس کے شرف کا ہے یہ وقت اندازاً دو گھنٹے کا ہوتا ہے اس سعد وقت میں حصول علم ، حصول اولاد، سحر جادو سے نجات ، ترقی کاروبار ، فتح و عظمت کے لئے عمل کیا جاتا ہے ۔ ہم مفصل طریق بیان کر رہے ہیں ضرورت مند بصد شوق ضرور تجربہ کریں ۔ جو حضرات و خواتین گردش ایام ، بے روزگاری یا سحر و جادو کی بندش ...
لوح شرف شمس ٨ اپريل کو ٢:٢٣ منٹ پر شمس کو شرف ہو گا جو کہ ٩ اپريل کو ٢:٤٨ پر ختم ہو گا ۔ انسانی زندگی کی بقا اور نشوونما کا مرکز سیارہ شمس ہے۔ سیارہ شمس اپنی حرکت کا آغاز برج حمل سے کرتا ہے اور ہر برج میں تقریباً ایک ماہ تک قیام کے بعد اگلے برج میں داخل ہوتا ہے۔ جب شمس برج حمل کے 19ویں درجہ پر پہچنا ہے تو اسے مقام شرف حاصل ہوتا ہے۔ شرف کسی بھی سیارے کا وہ مقام ہے جہاں سے وہ اپنی تمام تر مثبت قوتوں کو زمین پر پھینکتا ہے۔ روشنی کی یہ مثبت لہریں یا شعاعیں اپنے اندر عظیم تاثیر رکھتی ہیں۔ شرف کے اوقات میں جب کسی عدد یا حرف کو ایک مخصوص انداز میں تحریر کیا جاتا ہے وہ اپنے اندر ایک جادوئی اثر رکھتی ہے اور جس مقصد کے لیے یہ تحریر تیار کی جاتی ہے وہ حاصل ہو جاتی ہے۔ عام لوگوں کو سیاروں کی مثبت قوتوں سے دور رکھنے کے لیے حکمرانوں اور امراء نے معاشرے کے کچھ مخصوص کرداروں کو سامنے کیا جو عوام میں سیاروں سے متعلق شک و شبہات کے ساتھ ان کے قوتوں سے فائدہ اٹھانے کو حرام اور خلاف مذہب قرار دیتے آئے ہیں۔ حکمران اور امراء ا...
شرف شمس کا باسعادت و مؤثر ترین وقت اور فتح نامہ ماہرین علم جفر نقش فتح نامہ کو حل المشکلات کا درجہ دیتے ہیں شمس اپنے درجۂ شرف پر ہر سال آتا ہے اور ماہرین علم جفراس وقت کا نہایت شدت سے انتظار کرتے ہیں کیوں کہ شمس کا تعلق توانائی ، اقتدار اور عزت و مرتبہ سے ہے ، سرکاری محکمہ اور تمام کارِ سرکار سیارہ شمس کے زیراثر ہیں،صحت اور توانائی کے حصول کے لیے بھی اس وقت کو مؤثر اور فائدہ بخش تسلیم کیا جاتا ہے،چناں چہ اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سال بھر انتظار کیا جاتا ہے‘ ضروری نہیں ہے کہ ہر سال شرف کا وقت نہایت موثر اور با قوت بھی ہو‘ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ عین شرف کے وقت دیگر نحس اثرات بھی موجود ہوں جن کی وجہ سے شرف کا وقت متاثر ہو رہا ہو‘ایسی صورت میں صاحب علم افراد وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے‘ شمس کے دیگر باقوت اوقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں یعنی اوج شمس یا شمس در اسد وغیرہ۔ عزیزان من! اس سال شرف شمس کا وقت بہت سی ایسی نحوستوں سے پاک ہے جو کسی بھی عمل کو برباد یا غیر موثر کرسکتی ہیں‘ لہٰذا وقت سے بہت پہلے ہی نہ صرف یہ کہ درست وقت کی نشاندہی کی جا رہی ہے بلکہ اس وقت جو خصوصی روحانی تحائف تیا...
Comments
Post a Comment