Posts

Showing posts from April, 2018

اوج زہرہ

اوج زہرہ سیارہ زہرہ کو شرف برج حوت میں ہوتا ہے جب کہ اوج کی قوت برج جوزا میں حاصل ہوتی ہے،اس ماہ سیارہ زہرہ پاکستان ٹائم کے مطابق 12 مئی 06:11 am سے 13 مئی 02:08 am تک درجہ ء شرف پر رہے گا،اس دوران میں سیارہ زہرہ سے متعلق اعمال کیے جاسکتے ہیں، وہ لوگ جو شرف زہرہ کے موقع پر اپنی ضرورت کے مطابق کام انجام نہیں دے سکے وہ اس وقت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق شرف کا وقت 12 مئی کو 01:11 am پر شروع ہوگا اور 12 مئی ہی کو 09:08 pm تک رہے گا۔ اس موقع پر لوح زہرہ نورانی ، لوح تسخیر خاص، اسمائے الٰہی العلی کا نقش، خاتم زہرہ وغیرہ تیار کیے جاسکتے ہیں ۔  اگر آپ خود عملیات کے  قوانین سے واقف ہیں تو خود ہی لوح زہرہ یالوح تسخیر خاص یاخاتم زہرہ تیار کرسکتے ہیں ۔  اگر آپ ادارہ سے لوح زہرہ نورانی یالوح تسخیر خاص حاصل کرنا چاہیں تو رابطہ کرسکتے ہیں ۔  Email: roohaniamil806@gmail.com

قمر در عقرب مئی 2018

قمر در عقرب قمر اپنے ہبوط کے برج میں اس ماہ پاکستان ٹائم کے مطابق 26 مئی کو داخل ہوگا لیکن درجہ ء ہبوط پر 26 مئی کو رات 10:22 pm سے12:14 am تک رہے گا، گویا 27 تاریخ شروع ہوجائے گی۔ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق قمر 26 مئی کو شام 05:22 pm سے 07:14 pm تک ہبوط یافتہ رہے گا،یہ وقت نحوست کا ہے،اس وقت ایسے اعمال کیے جاتے ہیں جو روک تھام اور بندش سے متعلق ہوتے ہیں، 

شرف قمر مئی 2018

شرف قمر قمر اس ماہ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق اپنے شرف کے برج ثور میں 13 مئی کو 11:13 pm پر داخل ہوگا لیکن درجہ ء شرف پر 14 مئی قبل طلوع آفتاب 02:41 am سے 04:25 am تک رہے گا۔ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق قمر اپنے درجہ ء شرف پر 13 مئی کو 09:41 pm سے 11:25 pm تک رہے گا، دیگر ممالک کے قارئین جی ایم ٹی ٹائم سے اپنے شہر کا فرق معلوم کرکے درست وقت کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ شرف قمر کے موقع پر ہر ماہ مختلف وظائف دیے جاتے ہیں، اس بار ایک عمل محبت پیش کیا جارہا ہے،اگر آپ چاہتے ہوں کہ کسی کے دل میں آپ کے لیے محبت اور خلوص پیدا ہو یا کوئی شخص آپ سے ناراض ہو اور اس سے تعلقات بحال نہ ہوتے ہوں یا کسی شخص سے کوئی حاجت ہے اور وہ پوری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتا ہو تو یہ عمل کام دے گا۔ شرف قمر کے وقت سے پہلے غسل کرکے باوضو ایک علیحدہ کمرے میں قبلہ رُخ بیٹھ جائیں، کمرے میں لوبان کی اگربتیاں جلاکر خوشبو کا اہتمام کریں، اپنے لباس کو بھی معطر کریں، اپنے بنیادی مقصد کو ذہن میں اچھی طرح واضح کرلیں، پہلے 11 بار درود شریف پڑھیں اور پھر درج ذیل اسم اعظم 298 مرتبہ پڑھیں، پڑھنے کے دوران بھی مطلوبہ شخص کا تصور اور

نو مولود بچہ / بچی کا نام رکھنا

بچے کا نام رکھنا        ہم آپ کی توجہ ایک انتہائی ایک عام مگر انتہائی اہم مسئلہ کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں وہ ہے بچے کا نام تجویز کرنا ، یا یہ دیکھنا کہ بچے کا نام کیا رکھا جائے ؟ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ نام کا اثر زندگی بھر انسان کے مقدر اور شخصیت پر حاوی رہتا ہے ہمارے ہاں اس امر کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا کہ نومولود کی زندگی پر نام کے اثرات کیا ہوں گے ۔ بس گھر ، محلہ ، ٹی وی ، اخبار سے یا کسی ملنے والے نے کوئی نام بتا دیا ، وہی نام بچے کا مقدر بن گیا ۔ ہمارے مشاہدات کے مطابق انسان کا نام تین طرح سے اس پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ نمبر 1۔ پکار ( عرفِ عام )۔ نمبر 2 ۔ متعلقہ برج اور سیارہ نمبر 3 ۔ نام کا مخفی عدد علمائے نجوم و جفر کے بقول اگر کسی بچے کا نام تاریخ و وقت پیدائش سے استخراج شدہ برج کے مطابق ہو اور مفرد عدد بھی تاریخ کے عدد کے مطابق ہو تو اس شخص کی تمام صلاحیتیں یکجا رہتی ہیں ۔ اگر تاریخ پیدائش کا طالع برج اور ہو ، اور نام کسی دوسرے برج کے مطابق رکھ دیا گیا ہو تو ایسا شخص تمام زندگی دوہری فطرت کا شکار رہتا ہے ۔ اگر آپ ادارہ سے بچے کا نام تجویز کروانا چاہتے ہیں

دشمنوں اور مخالفین پر فتح پانے کے لیے لوح مریخ

Image
انسانی معاشرہ کے مسائل کی اکثریت کا تعلق لالچ اور حسد سے ہے۔ یہی لالچ اور حسد جرائم کی بنیادی وجہ بنتے ہیں۔ یہ لالچ اور حسد مختلف طرز کے ہوتے ہیں۔ جس کے پاس دولت اور اقتدار ہے وہ مزید دولت کی ہوس میں حلال و حرام کی تمیز کھو دیتا ہے۔ اقتدار پر بیٹھا ہر وقت تگ و دو میں رہتا ہے کہ صرف وہ اور اس کی نسلیں اس اقتدار کی مالک ہوں۔ وہ اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہوس میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ کسی مسئلہ کو حل کرنے کے کچھ طریقے ہوتے ہیں۔ مثبت طریقہ تو یہ ہوتا ہے کہ انسان دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہے۔ دوسروں کی کامیابیوں کو سراہے اور خود محنت میں لگ جائے کہ جلد وہ بھی ایک بلند مقام پر ہو گا۔ کچھ لوگ مسائل کو حل کرنے کے لیے منفی سوچ کو اختیار کر لیتے کہ اگر میں کامیاب نہیں تو کسی دوسرے کو بھی کامیاب نہیں ہونے دوں گا یا اگر میری زندگی میں خوشی نہیں تو دوسروں کو بھی خوش نہیں رہنے دوں گا۔ اس مقصد کے لیے اس کے ذہن میں منفی سوچ ابھر کر سامنے آتی ہے جو اسے دوسروں کو نقصان پہنچانے پر آمادہ کرتی ہے اور یہ آدمی دوسروں سے دشمنی کرنے لگتا ہے۔ اس دشمنی کی آگ میں وہ خود بھی جلتا ہے ا

خاتم مریخ

خاتم مریخ  مخصوص جفری طریقے کے مطابق یہ انگوٹھی شرف مریخ کے اوقات میں  تیار کی جاتی ہے،خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو خون کی کمی اور مردانہ قوت میں کمزوری محسوس کرتے ہیں، حروف ابجد میں ’’ج‘‘ اور ’’غ‘‘ دو حرف اس مقصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اپنے نام مع والدہ کے اعداد میں ان حروف کے اعداد شامل کرکے 28 پر تقسیم کریں اور جو باقی بچے اس کے مطابق حرف تہجی کا انتخاب کرکے اس کے ساتھ لفظ ’’طیش‘‘ لگالیں اور پھر شرف کے وقت مریخ کی ساعت میں لوہے یا اسٹیل کی انگوٹھی پر یہ لفظ کندہ کرلیں، یہ انگوٹھی آپ کی قوت میں اضافہ کرے گی اور خون کی کمی کو بھی دور کرے گی ،ضرورت مند براہ راست بھی  رابطہ کرسکتے ہیں۔ Email: roohaniamil806@gmail.com

لوح شرف قمر

Image
شرف قمر کُل اَمۡرِ مَرۡھُوۡنِ باوقَاتِھَا کو مدنظر رکھتے ہوئے علمائے جفر و نجوم نے اپنے مشاہدات و تجربات سے ایسے اوقات کی جستجو کی جن میں کسی سیارہ کے سعد و نحس اثرات درجہ کمال کو پہنچتے ہوں ۔ تاکہ ان اوقات میں خیروشر کے عملیات بجالانے سے صد فی صد تاثیر ظاہر ہو ۔ کمال سعادت کو شرف کہا گیا جبکہ کمال نحوست کو ہبوط کا نام دیا گیا ۔ اس بار ہم سیارہ قمر کے شرف کی افادیت پر ایک مختصر مگر زود اثر جفری عمل بیان کر رہے ہیں آپ کسی بھی شرف قمر کے اوقات میں اپنی حاجت کے مطابق اس عمل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔ سیارہ قمر جو کہ دائرۃ البروج میں برج سرطان کا حاکم سیارہ ہے ۔ یہ سیارہ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج ثور کے ۳ درجہ پر پہنچتا ہے تو انتہائی سعد شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے ۔ یہ وقت اس کے شرف کا ہے یہ وقت اندازاً دو گھنٹے کا ہوتا ہے اس سعد وقت میں حصول علم ، حصول اولاد، سحر جادو سے نجات ، ترقی کاروبار ، فتح و عظمت کے لئے عمل کیا جاتا ہے ۔ ہم مفصل طریق بیان کر رہے ہیں ضرورت مند بصد شوق ضرور تجربہ کریں ۔ جو حضرات و خواتین گردش ایام ، بے روزگاری یا سحر و جادو کی بندش

شرف قمر

قمر ہماری زمین کا نزدیک ترین ہمسایہ ستارہ ہے یہ برج سرطان کا مالک ہے جو کہ دائرۃ البروج کا چوتھا برج ہے اور آبی برج ہے یہ رات کے وقت ہماری دنیا کو روشن کرتا ہے سریع السیر اور سعد اصغر ہے ، ہر برج کو سوا دو دن میں طے کرتا ہے ایک درجہ کا وقت قریباً دو گھنٹے کا ہے ۔ قمری سال 354 دن 8 گھنٹے اور 48 منٹ کا ہوتا ہے یہ مذکر ہے جب یہ برج ثور کے 3 درجہ پر ہو تو اسے شرف حاصل ہوتا ہے اور عقرب کے 3 درجہ پر ہی اسے ہبوط ہوتا ہے عامل اور منجمین حضرات اس کے شرف میں جو زائد النور میں ہو سے کئی عمل تیار کرتے ہیں ۔ یہ وقت ہر ماہ آتا ہے اس سلسلہ میں آپ کسی قریبی منجم سے مدد لے سکتےہیں یا براہ راست ہمیں ای میل کرکے اس وقت کے متعلق جان سکتے ہیں ۔ آپ نے کئی شرف قمر کے اعمال دیکھے ہوں گے لیکن اس وقت جس عمل کو تحریر کرنے جا رہا ہوں یہ ایک نادرالوجود عمل ہے جو تسخیر حاکم ، ادائیگی قرض ، ملازمت ، ترقی ، وغیرہ جیسے مقاصد میں تیر بہدف ہے ۔ نقش عین شرف کے وقت عرق گلاب و زعفران سے تیار کردہ سیاہی سے بخور لوبان کافور ، صندلین اور عود سلگا کر روبہ قبلہ بیٹھ کر الگ جگہ خاموشی سے تحریر کریں طریقہ یہ ہے کہ نام طالب

لوحِ شرفِ قمر

لوحِ شرف قمر                 شر ف قمر کا انتہائی سعد اور ہبوط قمر کا انتہائی نحس وقت ہر ماہ آتا ہے۔ دوران گردش جب قمر حالت شرف میں ہوتا ہے تو اس وقت ہر قسم کے نیک و سعد اعمال تیار کیے جاتے ہیں  اور جب قمر حالت ہبوط میں ہوتا ہے تو ہر قسم کے نحس و بندش کے اعمال تیار کیے جاتے ہیں۔ آپ بھی اپنی ضرورت کے مطابق ان اوقات سے فائدہ اٹھانے کے لیے لوحِ شرف قمر حاصل کر سکتے ہیں۔ شرف قمر کے اوقات میں تیار کردہ نقوش و الواح ہر قسم کے کاموں کے لیے موثر ہیں۔ ہدیہ لوح : 2000 

آپ کیلئے موافق پتھر

Image
Find Gemstone suitable for your star sign, get detailed information about your Gemstones in Urdu including Lucky stone and birthstone. Muwafiq pathar or Mubarak Pathar for you and someone you love and care. Find best stone for your ring and jewelry, according to your zodiac sign and birth date, birthday and birth place (birthplace). قوس کے موافق پتھر قوس کے موافق پتھروں میں حجر القمر اور فیروزہ شامل ہیں جو قوس کیلئے فوائد مند ثابت ہوسکتے ہیں. عقرب کے موافق پتھر عقرب کے موافق پتھروں میں لعل، پکھراج، سرخ عقیق، سنگ سلیمانی، سرخ اور زرد اونبکس شامل ہیں جو عقرب کیلئے فوائد مند ثابت ہوسکتے ہیں. میزان کے موافق پتھر میزان کے موافق پتھروں میں نیلم، اوپل، لہسینا، سنگ بشپ شامل ہیں جو میزان کیلئے فوائد مند ثابت ہوسکتے ہیں. سنبلہ کے موافق پتھر سنبلہ کے موافق پتھروں میں عقیق، سنگ سلیمانی، لاجورو، زرقون اور نیلم شامل ہیں جو سنبلہ کے فوائد مند ثابت ہوسکتے ہیں. اسد کے موافق پتھر اسد کے موافق پتھروں میں لعل اور پکھراج شامل ہیں جو اسد کیلئے فوائد مند ثابت ہو

شرف مشتری کی لوح ( خوش قسمتی کی لوح )

شرف مشتری سیارہ مشتری مال و دولت کا سیارہ ہے۔ وہ تمام افراد جو مالی لحاظ سے تنگدستی ،قرض اور دیگر معاشی مسائل کا شکار ہیں اگر ان کے پیدائشی زائچوں کا تجزیہ کیا جائے تو ان میں سے اکثر کا مشتری ناقص ہوگا۔ مشتری برج جدی میں حالت ہبوط میں ہوتا ہے۔ بند دروازے کو کھول سکتے ہیں۔ (شرف مشتری کی سائنٹیفک اہمیت) کائنات میں بہت سی مخفی قوتیں کاریگر ہیں جوکہ حواس خمسہ سے ماورا ہیں لیکن جب کسی عمل یا مشاہدے کا بار بار کسی خاص وقت پر وقوع پذیر ہونا اس کو ایک سائنس قرار دیتا ہے۔ یعنی جب بھی ہم ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ایک خاص ترتیب اور حالات میں آپس میں ملائیں گے تو نتیجہ پانی بنے گا اسی طرح شرف مشتری کے وقوع پذیر ہونے سے کائنات میں مثبت روحانی قوتیں ارتکار حاصل کرلیتی ہیں اور جب اس مثبت توانائی کو مخصوص طریقے سے کسی شے پر مرتکز کرکے منتقل کرلیا جاتا ہے تو وہ شے بھی اس (Positive Energy) کا منبہ بن جاتی ہے اور جس کے پاس یہ شے ہوگی وہ فرد بھی ایک (Positve aura) میں شامل ہوجائے گا اس (Positive eura) کو حاصل کرنے کیلئے لوح شرف مشتری خاص روحانی عمل کرکے تیار کی جاتی ہے۔ شرف مشتری ک

ادارہ کے مقاصد

ادارہ کے اغراض و مقاصد   ہمارا ادارہ  روحانی علاج میں منفرد، یکتا نوعیت کا حامل ہے ۔ جس کے قیام کے بنیادی مقاصد میں جادو، جنات سے بد حال، پریشان، بے روزگار، بندش نکاح اور بندش کاروبار اور نوکری کے حوالے سے پریشان لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ جادو کی علامات بہت وسیع و عریض ہیں۔ گھر میں بلاوجہ جھگڑا ہونا، اولاد کا نا فرمان ہونا، با صلاحیت ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں بھرپور توجہ اور محنت کے بعد مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونا، ماں باپ کا لڑکا، لڑکی کی شادی کے سلسلے میں پریشان رہنا یعنی رشتہ نہ آنا، پسند نہ آنا، بات طے ہونے کے بعدلڑکے والوں یا دوسرے سر پرستوں کا انکا ر کر دینا۔ بے اولادی کا مسئلہ، کاروبار کا نہ چلنا، چلتے کاروبار کا نقصان میں چلے جانا، نوکری نہ ملنا یا پھر بلاوجہ نوکری سے فارغ کر دیا جانا یا پھر خود ہی نوکری چھوڑ دینے کا دل کرنا، افسران بالا کا بلا وجہ پریشان کرنا، سارے  کام کے باوجود افسران کا غیر مطمئن ہونا، گھر میں مخلوقات کی موجودگی ہونا، رات کوخوف محسوس ہونا، خون کے چھینٹے پڑنا، پانی کے بدبودارچھینٹے پڑنا، پانی کے چھینٹے محسوس ہونا، گوشت، دال، جانوروں کی ہڈیاں ملنا، می

اعداد متحابہ

Image