Posts

Showing posts from May, 2018

استخارہ کیا ہے اور اس کا طریقہ

استخارہ کے معنی ہیں خیر طلب کرنا، اور شریعت کی زبان میں اس سے خاص دعا مراد ہے۔ جب کسی معاملے کے مفید یا مضر ہونے میں تردد ہو اور کوئی ایک فیصلہ انسان کے لئے مشکل ہو جائے تو اس مشکل اور تردد کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ دعاءکرناتا کہ اس معاملے میںتردد دور ہو جائے اور مفید پہلو متعین ہو جائے، یہ دعاء”استخارہ“ کہلاتی ہے اور ” نماز استخارہ“ وہ نفل نماز ہے جو اس دعاءسے پہلے پڑھی جاتی ہے۔ استخارہ در حقیقت مشورے کی ایک ترقی یافتہ اور اعلیٰ ترین شکل ہے۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ مشورہ اپنے ہم جنس افراد سے کیاجاتا ہے تاکہ ان کے علم و تجربہ سے فائدہ اٹھا کر مفید سے مفید تر قدم اٹھایا جائے، جبکہ استخارہ میں اللہ تعالیٰ سے عرض کیا جاتاہے کہ اے اللہ! ہمارے اس معاملے کے مفید اور مضر تمام پہلوﺅں سے آپ بخوبی واقف ہیں، آپ کے علم میں جو پہلو ہمارے لئے ،مفید اور بہتر ہو اسے ہمارے سامنے روشن کرکے ، ہمارے دلوں کو اس کی طرف مائل و مطمئن کردیجئے۔ اسلامی تعلیمات جو تمام کی تمام انسان کی دنیا وآخرت اور معاش و معاد کی درستی وصلاح کی کفیل ہیں، استخارہ بھی انہیں میں سے ایک زریں اصول ہے، جوترد

تندرستی اور شفاء ، تسدیس شمس و مریخ

Image
قدرت نے اس کرہ ارض پر رہنے والی ہر مخلوق کو وہ سب کچھ عطا کیا ہے جو اس کی زندگی اور بقا کے لیے لازم ہے۔ اگر غور کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ تمام مخلوقات میں سے قدرت سب سے زیادہ انسان پر مہربان ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ اس دنیا کا یہ سارا میلہ انسان کے لیے لگایا گیا ہے۔ قدرت انسان سے اس حد تک محبت کے جنون میں مبتلا ہے کہ اس کی ہر ضرورت کا خیال رکھے ہوئے ہے۔ سانس لینے کو تازہ ہوا، خوراک کے لیے زرخیز زمین، پھلوں اور میوہ جات سے لدے ہوئے درخت اور پودے، کام کے اوقات میں سورج کی روشنی اور رات کو جب انسان اپنے جسم اور دماغ کو آرام دینا چاہے تو چاند کی مسحور کر دینے والی روشنی اور ستاروں کی جھلمل میسر کی ہے۔ قدرت کی یہ فیاضی یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ بیماریوں سے لڑنے کے لیے انسان کے جسم کے اندر ایک ایسا نظام رکھا جو انسانی جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ قدرت نے انسان کو عقل عطا کی کہ وہ اس کی روشنی میں مختلف تجربات کے ذریعے ایسی ادوایات تیار کر لے کہ اگر اس کے جسم کا دفاعی نظام کسی وجہ سے کسی بیماری کو نہ روک سکے تو انسان کی تیار کردہ دوا بیمار جسم کو صحت عطا کر

جادو کرنے والا خود اپنے جادو کی زد میں

Image
اگر کوئی شخص اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اور ہر نماز کے بعد ورد کرے گا اگر کسی شخص نے اس پر جادو کیا ہوگا تو کرنے والے پر لوٹ جائے گا اور تمام جنات شیاطین اور انسانوں کے شر سے محفوظ رہے گا یہ عمل قادریہ سلسلہ کا ہے اور بے حد موثر ہے

جادو کے اثرات سے نجات کا عمل اور تعویذ

Image
سورہ طٰہ کی تلاوت جادو کے دفیعہ کے لئے تیر بہدف ہے روزانہ اس کی تلاوت مریض کے پاس بیٹھ کر کی جائے اور تلاوت کے بعد مریض پر دم کردیں اور سورہ طہ کا نقش مریض کے گلے میں ڈالیں تلاوت ۱۱ روز تک لگاتار کریں نقش یہ ہے اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ ہمیں ای میل کرسکتے ہیں ۔ Email: roohaniamil806@gmail.com

محنت اور کامیابی

اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ تاکہ وہ محنت اور کوشش کرکے اپنے دونوں جہانوں کی زندگی کو کامیاب بنا لے انسان خود بھی محنت کو کامیابی کا ذریعہ سمجھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی انسان سے محنت ہی کا مطالبہ ہے انسان اپنی خواہشات اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محنت اور کوشش کا راستہ اختیار کرتا ہے اور خالق کائنات بھی انسان کی کامیابی کے لئے اسکی محنت اور کوشش پر خوش ہوتے ہیں ۔ غرض خالق و مخلوق اس بات پر متفق ہیں کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے فرق صرف حقیقی کامیابی کو سمجھنے اور اس کے وسائل اختیار کرنے میں ہے ۔ حقیقی کامیابی کو سمجھنے کے لئے چند چیزوں پر غور کرنا ضروری ہے ۔ وہ یہ ہے کہ جس کامیابی کو حقیقی سمجھا جا رہا ہے وہ اعلیٰ و قیمتی ہےیا ادنیٰ و حقیر ، قوی و طاقتوری ہے یا کمزور یا ضعیف ، مستقل و پائیدار ہے یا فانی و ناپائیدار۔ اللہ رب العزت چاہتے ہیں کہ انسان جس کامیابی کے لئے محنت کرے وہ غیر فانی اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے اعلیٰ ہو ادنیٰ نہ ہو ۔ قیمتی ہو حقیر نہ ہو۔ پائیدار ہو جلد مٹنے والی نہ ہو۔ چونکہ انسان کم عقل ہے اس کی نظر کی وسعت قلیل ہے اس

وظیفہ برائے روزگار ، برکاتِ رمضان

وظیفہ برائے روزگار موجودہ دور میں عام انسان کی زندگی ایک جہد مسلسل کا نمونہ ہے اور جدوجہد کے دوران میں کون سے مسائل ہیں جو انسان کو درپیش نہیں ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ غم روزگار ہے ۔ اگر آپ بے روزگار ہیں تو رمضان کے مہینے میں نوچندی جمعرات ، جمعہ ، اتوار یا پیر کے دن سے یہ وظیفہ شروع کریں اور خدا کی قدرت کا نظارہ کریں۔ روزہ کھول کر مغرب کی نماز پڑھیں اور دعا مانگنے سے پہلے 11 بار درود شریف پڑھ کر 129 مرتبہ اسم الٰہی ’’یالطیفُ‘‘ کا ورد کریں۔ اس کے بعد سورہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 نو مرتبہ پڑھیں۔ آیت یہ ہے‘ اعراب وغیرہ قرآن کریم سے دیکھ کر درست کر لیں۔ اَﷲُ لَطِیفُٗ بِعِبَادِہِِ یَرْزُقُ مَنَّ یَشَاءَ وَھَوَ القَویُ العزیز پھر 11 بار درود شریف پڑھ کر رزق و روزگار کی ترقی اور کاروبار کے لیے یا بے روزگاری سے نجات کے لیے دعا کریں۔ یہ وظیفہ 40 دن تک کریں‘ انشاء اﷲ بہت خیر و برکت ہو گی اور روزگار سے متعلق مشکلات میں آسانی ہو گی۔ خیال رہے کہ اس وظیفے کو اگر اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک خوش حالی نہ آجائے تو یہ بہت افضل ہوگا‘ کیونکہ رزق میں فراوانی کے لیے یہ بہت ہی مجرب عمل ہے جن لوگوں کے

رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت / Ramzan ki Fazilat o Ahmiyat

Image
رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ​ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرہ، آیت 183) "اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے ان پر فرض کیے گئے تھے جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیز گار ہو جاؤ۔" عربی زبان میں روزے کے لئے صوم کا لفظ استعمال ہوا ہے جس کے معنی رک جانا کے ہیں یعنی انسانی خواہشات اور کھانے پینے سے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک رک جاتا ہے اور اپنے جسم کے تمام اعضاءکو برائیوں سے روکے رکھتا ہے۔ رمضان المبارک اسلامی تقویم (کیلنڈر) میں وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم نازل فرمایا۔ رمضان المبارک کی ہی ایک بابرکت شب آسمانِ دنیا پر پورے قرآن کا نزول ہوا لہٰذا اس رات کو اﷲ رب العزت نے تمام راتوں پر فضیلت عطا فرمائی اور اسے شبِ قدر قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍo القدر، 97 : 3 ’’شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں

دولت اور برکت کیلئے ، ماہ رمضان کا خاص تحفہ

Image
برکت والی تھیلی کا آزمودہ عمل  آپ رمضان سے پہلے برکت والی تھیلی کی تیاری رکھیں اور اس کے عمل کو ابھی سے شروع کردیں اور جو رمضان کا خاص عمل ہے وہ صرف رمضان میں کرنا ہے۔ اب قارئین! اس کی ترکیب سمجھیں ۔برکت والی تھیلی پر 129 مرتبہ سورہ کوثر مع تسمیہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ گھر کا ہرفرد پڑھے‘ جتنے افراد پڑھ سکتے ہیں پڑھیں اور اس پر برکت والی تھیلی پڑھیں۔ دن میں جتنی دفعہ نوٹ ڈالیں یانکالیں ایک دفعہ سورہ کوثر پڑھ کر دم کرلیا کریں۔ یہ تو عام معمول کی زندگی کا عمل ہے جس سے لاکھوں لوگوں‘ کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوا اور ہورہا ہے۔ رمضان المبارک میں برکت والی تھیلی کا عمل یہی کرنا ہے 129 دفعہ سورہ کوثر مع تسمیہ صبح وشام اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف۔ لیکن پہلی رمضان کو جس وقت رمضان کا چاند نظر آئے تین دفعہ اول آخر درود شریف 313 دفعہ سورہ کوثر رات کے کسی حصے میں اس عمل کو کرلیں اگر آپ مجبوراً رات کے کسی حصے میں نہیں کرسکے تو دن میں بھی کرسکتے ہیں یعنی پہلے روزے والے دن۔ گھر کا ہرفرد کرے ہر فرد اپنی تھیلی رکھ سکتا ہے۔ گھر میں ایک تھیلی رکھیں اس میں دم کریں۔ ہر بندہ اپنی تھیلی رکھ سکتا ہے

فراوانی رزق کی مجرب لوح

Image

مال و دولت کے حصول کیلئے انگوٹھی

انگشتری برائے حصولِ مال و دولت علم جفر بڑا وسیع علم ہے اس میں ماہر ہونے کا دعویٰ وہی حضرات کر سکتے ہیں جنہوں نے اس کو  سیکھنے کیلئے  زندگی کا ایک عرصہ ماہرین علم کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا ہو ۔ میں واضح کر دوں کہ میں نے اپنی زندگی میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ یا تو اساتذہ سے حاصل کیا ہے یا پھر کتابوں سے اور یہی میرا ماخذ ہیں ۔ علم جفر میں حروف بنیات اور اعتاد متحابہ اور قوائمہ ہوتے ہیں چنانچہ جناب کاش البرنی مرحوم  اپنی کتاب عامل کامل حصہ  اول  میں تحریر فرماتے ہیں کہ ابجد کے حروف مکتوبی کو جب ملفوظی کیا جاتا ہے تو آخر کا حرف اصطلاح جفر میں قائمہ کہلاتا ہے ۔ ملفوظی کرنے میں آخر کے حروف مختلف ہوتے ہیں اس لئے مختلف قوائمہ پیدا ہوجاتے ہیں ۔ جیسے الف ۔ قاف ۔ کاف میں ف قائمہ ہے ۔ جیم ، لام ، میم میں م قائمہ ہے ۔ دال ذال میں ل قائمہ ہے ۔ صاد اور ضاد میں د قائمہ ہے ۔ سین ۔ شین ۔ عین ۔ غین ۔ نون میں ن قائمہ ہے ۔ واو میں و قائمہ ہے ۔ اسی طرح بے ۔ تے ۔ ثے ۔ حے ۔ خے ۔رے ۔ زے ۔ طوئے ۔ ظوئے ۔ فے ہے ۔ یے میں ی قائمہ ہے ۔ جن کی تعداد۱۲ ہے ۔ ابجد میں ی کے اعداد ۱۰ ہیں ۔ اگر ۱۲ کو ۱۰ سے ضرب

تسخیر مطلوب کا نایاب عمل

Image
قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے کہ مجھ سے مانگو میں عطا کروں گا۔ بسا اوقات یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ کہ محنت کرنے کے باوجود صلہ نہیں ملتا۔ لوگوں کی زندگیاں گزرجاتی ہیں اعمال کرتے ہوئے ایسے حضرات بھی ملے ہیں جنہوں نے ہر شرائط کو مد نظر رکھا لیکن منزل مقصود حاصل نہ ہوئی ایسی صورت میں لوگ اعمال سے بدظن ہوجاتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ ہوسکتا ہے بظاہر جس چیز کی ہم طلب کر رہے ہوں ہو سکتا ہے کہ ہمارے حق میں درحقیقت نقصان دہ ہو لہٰذا مصلحت الہی سمجھ کر بجائے مایوسی کے الفاظ ادا کرنے کے ہر حال میں اللہ کا شکرکرتے رہنا چاہئے ۔ اس مرتبہ جو عمل پیش کیا جا رہا ہے ہمارے دیگر پیش کردہ اعمال کی طرح یہ بھی فقط جائز مقام پر استعمال کریں محبت الزوجین ، یا گھر میں کسی کی نہ بنتی ہو یا پھر کسی سے رنجش واقع ہوگئی ہو اور شرع مانع نہ ہو تو عمل صد فیصد کام کرے گا۔ میں نے کئی حضرات کو دیکھا ہے کہ جو قرآنی اعمال کا غلط استعمال کرتے ہیں یاد رکھیں اول تو عمل اپنا اثر ہی ظاہر نہیں کرے گا اور بالفرض موثر ہوبھی گیا تو یقین کرلیں کہ آئندہ اس کے منفی اثرات آپ کی ہنستی بستی زندگی کو مسائل کا انبار بنا کر رکھ دیں گے ۔ سب سے

تسخیر مال و دولت کا مجرب تعویذ

Image
یہ تعویذ زہرہ کے شرف یا اوج میں ساعت زہرہ میں لوازمات عملیات کا خیال رکھتے ہوئے تیار کریں۔ وقت مخصوص سے قبل اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلیں ۔ تنہائی میں لوازمات عمل تیار کرکے بخورات زہرہ سلگائیں ۔ خود لباس پر عطر سہاگ استعمال کریں ۔ اپنا منہ مغرب کی جانب رکھیں رجال الغیب کا لحاظ رکھیں اگر رجال الغیب اس جانب ہوں تو رجال الغیب کی جانب پشت کر کے بیٹھیں۔ (نقشہ رجال الغیب سے بآسانی آپ جان سکتے ہیں کہ رجال الغیب کس سمت پر موجود ہیں )۔ اپنے عمل کو وقت سے قبل استخراج کر کے پڑتال کرلیں تاکہ عین وقت پر آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کارساز مطلق صرف خداوند قدوس کی ذات عالیہ ہے ۔ جب کوئی شخص کوئی عمل یا دعا کرتا ہے تو اس کے متعلقہ ملائکہ حکم غیبی کے منتظر رہتےہیں اس تاثیرات کے لحاظ سے خاص برکت ہوتی ہے اگر پوری احتیاط سے عمل کریں گے تو تاثیر میں شک کی گنجائش نہ ہوگی ۔ پورے اعتماد و یقین محکم کے ساتھ عمل کریں خدائے بزرگ کے کلام اور بزرگوں کی ترکیب میں اثر ہے اللہ رب العزت کسی کی محنت ضائع نہ کرے ۔ اب ترکیب عمل ملاحظہ فرمائیے یغنیھم اللہ من فضلہ ۔ (سورہ نور آیت نمبر ۳۳)۔ اعداد ابجد

شرف مریخ 2018 | طاقت و قوت کا سیارہ۔

Image
اللہ رب العزت نے سیارگان سبعہ میں مختلف تاثیرات  پنہاں  رکھی ہیں ۔ ان سے ایسی شعاعیں نکلتی ہیں جو کرہ ارض پر اثر انداز ہوکر گوناگوں تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہیں ۔ مریخ کی مٹی سرخ ہے اور لوہا اس کے اندر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ مریخ کی دھات لوہا ہے اور لوہے کو ہی طاقت و قوت حاصل ہے ۔ خون کے اندر بھی لوہا ایک جزو کے طور پر پایا جاتا ہے ۔ لوہے کو طاقت اس لئے بھی حاصل ہے کہ تیر و تلوار و نیزہ وغیرہ لوہے سے ہی بنتے ہیں ، بندوق بھی لوہے کی ہی ہوتی ہے ۔ مریخ  انسان کی فزیکل قوت ، ہمت ، جرأت اور مہم بازی سے وابستہ ہے ۔ سیارہ مریخ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج جدی کے 28درجہ پر پہنچتا ہے تو اسے شرف کی قوت حاصل ہوتی ہے ۔ اس سال اس سعید وقت کی ابتداء بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم نو مئی 2018عیسوی بوقت  3:13:13am  پر ہوگی ،سیارہ مریخ اس درجہ پر 11مئی 2018 عیسوی بوقت 11:38:50am    تک رہے گا ۔  شرف مریخ کی مناسبت سے الواح و نقوش و تعویذات و انگشتری وغیرہ کا مکمل طریقہ تفصیل سے تحریر کردیا گیا ہے ہم یہاں وہ تمام لنکس پیش کر رہے ہیں ۔       لوح فتحمندی اگر کوئی شخص چاہے کہ مج

افزائش نسل اور صحت جسمانی کی طلسماتی انگشتری

اگر دنیا میں رہنے والی تمام مخلوقات کی زندگی پر تھوڑا تدبر کریں تو یہ بات بالکل واضح نظر آتی ہے کہ ہر مخلوق اپنی زندگی کا تسلسل چاہتی ہے۔ زندگی کا یہ تسلسل کسی جادوئی چشمہ کا پانی پینے سے ملے یا پھر اپنے مرنے سے پہلے ایک نئی نسل کو پیدا کرکے اور اسے پروان چڑھا کر ملے اس کوشش کا مقصد بھی در حقیقت زندگی کے عمل کو جاری رکھا جائے۔ ہر مخلوق کا افزائش نسل کو اس دنیا میں لانے کا ایک جدا طریقہ ہے۔ پھول اور درخت کبھی تیز ہواؤں کے ذریعے اور کبھی پرندوں یا جانوروں کے ذریعے اپنے حیات پیدا کرنے والے بیجوں کو زمین پر ڈال دیتے ہیں اور پھر پانی انہی بیجوں کو زمیں کے اندر سمو دیتا ہے اور پھر کچھ ہی عرصہ بعد اس زمین پر چھوٹے چھوٹے پودے نظر آنے لگتے ہیں جو اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ قدرت زندگی کو جاری و ساری رکھنا چاہتی ہے۔ جانوراور پرندے اپنے ساتھی کے ہمراہ نئی نسل کو پیدا کر کے زندگی کی تجدید کرتے ہیں۔ انسانوں کا افزائش نسل کا طریقہ بھی جانوروں اور پرندوں سے الگ نہیں۔ اسی سبب انسان کو معاشرتی جانور کہا جاتا ہے۔ لیکن انسان جانوروں سے ایک لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ نئی نسل کو صرف زندگی کے تسلسل کے لیے د