دولت اور برکت کیلئے ، ماہ رمضان کا خاص تحفہ

برکت والی تھیلی کا آزمودہ عمل
 آپ رمضان سے پہلے برکت والی تھیلی کی تیاری رکھیں اور اس کے عمل کو ابھی سے شروع کردیں اور جو رمضان کا خاص عمل ہے وہ صرف رمضان میں کرنا ہے۔ اب قارئین! اس کی ترکیب سمجھیں ۔برکت والی تھیلی پر 129 مرتبہ سورہ کوثر مع تسمیہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ گھر کا ہرفرد پڑھے‘ جتنے افراد پڑھ سکتے ہیں پڑھیں اور اس پر برکت والی تھیلی پڑھیں۔ دن میں جتنی دفعہ نوٹ ڈالیں یانکالیں ایک دفعہ سورہ کوثر پڑھ کر دم کرلیا کریں۔ یہ تو عام معمول کی زندگی کا عمل ہے جس سے لاکھوں لوگوں‘ کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوا اور ہورہا ہے۔ رمضان المبارک میں برکت والی تھیلی کا عمل یہی کرنا ہے 129 دفعہ سورہ کوثر مع تسمیہ صبح وشام اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف۔ لیکن پہلی رمضان کو جس وقت رمضان کا چاند نظر آئے تین دفعہ اول آخر درود شریف 313 دفعہ سورہ کوثر رات کے کسی حصے میں اس عمل کو کرلیں اگر آپ مجبوراً رات کے کسی حصے میں نہیں کرسکے تو دن میں بھی کرسکتے ہیں یعنی پہلے روزے والے دن۔ گھر کا ہرفرد کرے ہر فرد اپنی تھیلی رکھ سکتا ہے۔ گھر میں ایک تھیلی رکھیں اس میں دم کریں۔ ہر بندہ اپنی تھیلی رکھ سکتا ہے اس پر دم کرسکتا ہے۔ یہ پہلی رمضان کا عمل ہے۔ پہلا عشرہ جب ختم ہوگا۔ یعنی دس رمضان میں اور گیارہ رمضان المبارک کے دن جب دوسرا عشرہ شروع ہوگا پھر 313 دفعہ پڑھنا اسی طرح پڑھنا ہے‘ بہتر ہے رات کو تراویح کے بعد پڑھ لیں اگر مجبوراً نہ پڑھ سکیں تو دن کے کسی حصے میں پڑھ لیں۔ پھر تیسرے عشرے 21 رمضان المبارک کو یہی پڑھنا ہے رات کو پڑھ لیں بہت بہتر ہے۔ نامعلوم شب قدر ہو ورنہ دن کو پڑھ لیں۔ اسی طرح پھر عید والے دن عید کی نماز سے فارغ ہوکے پھر 313 دفعہ اس کے اوپر پڑھیں۔ یہ عمل ہوگیا۔ اب ایک عمل صرف ستائیس کی رات کا ہے۔ وہ بھی اسی برکت کی تھیلی پر پڑھنا ہے۔ وہ ستائیس کی رات کا عمل یہ ہے کہ گیارہ سو دفعہ سورہ کوثر‘ گیارہ دفعہ اول و آخر درود شریف‘ عمل صرف رات کو ہی پڑھنا ہے یہ عمل دن کو نہیں پڑھ سکتے۔ قارئین! سارا سال آپ سارے وظیفے پڑھیں لیکن جو رمضان کا وظیفہ ہے جو رمضان کی عبادت ہے اس کی فضیلت نہیں مل سکتی۔ 1100 مرتبہ سارے گھر کے افراد انفرادی طور پر پڑھ سکتے ہیں یاچندافراد مل کے پڑھ لیں اور برکت والی تھیلی پر دم کردیں اور دعا کرکے پھر سو جائیں۔ یہ عمل صرف ستائیس کی رات کو کرنا ہے‘ بہت برکت والا عمل ہے‘ بہت رحمت والا عمل ہے اور بہت فیضان سے بھرا ہوا عمل ہے جتنا زیادہ توجہ دھیان سے گڑگڑا کر کریں گے اتنا اللہ پاک اس عمل کی رحمت فرمائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

مطلوبہ جگہ شادی کا عمل

اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات

جمعة الوداع کا وظیفہ اور عمل