Posts

مالی مسائل کے خاتمہ کا عمل

کشادگی رزق غور کریں تو دنیائے عملیات مین 4 خیال کے انسان پائے جاتے ہییں ۔ ایک وہ جو سرے سے عملیات کے قائل ہی نہیں ۔ ان سے بحث کرنا مقصود ہی نہیں ۔ دوسرے وہ اصحاب ہیں جو عمل کرتے ہیں یا عاملین کو نذرانہ دے کر عمل کرواتے ہیں مگر کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں اور پھر وہ بد دل ہوجاتے ہیں ۔ تیسرے وہ ہیں جو عمل سے مستفید ہوجاتےہیں اور شکر کرتےہیں ۔ چوتھے وہ ہیں جو عمل سے کامیابی حاصل کرتے ہیں اور بعد یہ کہتے یا سوچتے ہیں کہ شاید یہ کام تو نصیب میں ویسے ہی لکھا ہوا تھا ایسے کئی افراد کو ذاتی طور پر میں خود جانتا ہوں ، ان سے بھی بحث فضول ہے نہ ماننے والے معجزات دیکھ کر ایمان نہ لائے تو یہ تو پھر معمولی تاثیرات عمل ہے ۔ وہ افراد جو یہ شکایت کرتے ہیں کہ عمل سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اگر وہ کامل توجہ دیں تو علم ہوگا کہ آپ کی ناکامی میں عمل کا قصور نہیں بلکہ خود عمل میں کوتاہی ہے بے ترتیبی اور قانون عمل کی پابندی نہ کرنے سے عمل میں نقصان ہوا عمل اگر قاعدے سے کیا جائے تو کبھی بے کار نہیں ہوتا۔ اس وقت دنیا حصول آسائشات کی جنگ میں لگی ہوئی ہے ، سڑک پر بیٹھے کاروبار کرنے والے فرد سے ...

ہرمشکل میں آسانی اور ہر مصیبت سے نجات کا عمل

Image
سورہ بقرہ کی چند آیات اور ان کی خاصیت دنیا کی کوئی مصیبت ہو ، مصیبت جسمانی ہو یا مالی ہو ، ہر مصیبت کے تدارک کیلئے قرآن حکیم کی اس آیت کا عمل عجیب تاثیر رکھتا ہے اس آیت کے عمل کی برکت سے مشکلات آسانیوں میں بدل جاتی ہیں اور کلفتیں ختم ہو کر راحتوں کا دور شروع ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص مہلک مرض میں مبتلا ہو تو اس کیلئے بھی اس آیت کا عمل مفید ثابت ہوتا ہے اور بیماری سے نجات مل جاتی ہے ۔ آیت یہ ہے ۔ “والھکم الہ واحد لا الہ الا ھوالرحمن الرحیم”۔ سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۶۳(ایک سو ترسٹھ)۔ طریقہ عمل یہ ہے کہ کسی مسجد یا گھر میں گیارہ دن کا اعتکاف کیا جائے اور گیارہ دن تک کوئی ایک وقت مقرر کر کے اس آیت کو گیارہ ہزار مرتبہ پڑھا جائے اس کے بعد سجدے میں جا کر اپنی مراد مانگی جائے انشاء اللہ گیارہ دن پورے نہیں ہوں گے کہ مراد پوری ہوجائے گی روزانہ عمل کے شروع اور آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بھی لازمی پڑھئے ۔ اگر اعتکاف کرنا ممکن نہ ہو تو بغیر اعتکاف کے بھی اس آیت کو گیارہ ہزار مرتبہ گیارہ دن تک پڑھنا نتیجہ خیز ثابت ہوتا ہے لیکن اعتکاف کرنے سے عمل کی قوت تاثیر دگنی ہوجاتی ہے ۔ اس آیت ...

نظر بد کا علاج

Image
نظرِ بد کا علاج تقریبا دنیا کے ہر مذہب میں انسانی آنکھ کے دوسرے افراد پر پڑنے والے اثرات کا ذکر ملتا ہے۔ دنیا میں جس آنکھ کو سب سے زیادہ شہرت ملی اس کا تعلق مصر سے ہے اور اس آنکھ کو دنیا بھر میں ‘ آئی آف ھورس ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مصری روایات کی مطابق ھورس کی آنکھ انسانی قوت اور ترقی کی علامت ہے اور انسان کے علاوہ دنیا میں کوئی اور ایسی مخلوق نہیں جس کی آنکھ میں یہ اثر ہو۔ یہودیت سےعیسائیت اور اسلام تک اور پھر ہندو مذہب سے افریقی قبائل تک، قدیم تہذیبوں سے جدید دنیا تک ہمیں ہر جگہ انسانی آنکھ کے اثرات کی ان گنت داستانیں ملتی ہیں۔ انسانی آنکھ طاقتور ترین قوت کا مرکز ہے۔ قوت دو طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ تعمیری اور تخریبی دونوں کاموں میں قوت کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی سب سے واضح مثال ایٹم ہے جس سےہم بجلی پیدا کر کے اندھیروں میں روشنی بکھیر سکتے ہیں اور دوسری طرف اسی ایٹم سے بم بنا کر نسل انسانی کو مٹا سکتے ہیں۔ انسانی تاریخ میں ایسے ہزاروں واقعات ملتے ہیں جن میں انسان آنکھ کی تخریبی یا منفی اثرات کا ذکر ملتا ہے۔ یہ واقعات کچھ داستانوں اور کچھ حقائق پر مبنی ہیں۔ انسانی آنکھ س...

دشمنوں اور مخالفین پر فتح کے لیے لوح مریخ

Image
  دشمنوں اور مخالفین پر فتح کے لیے لوح   مریخ ( اوج مریخ )  جو حضرات  ادارہ سے تیار کروانا چاہیں وہ رابطہ کرسکتے ہیں ۔  Email: roohaniamil806@gmail.com

شرف قمر کا ایک مٶثر ترین عمل

Image
شرف قمر کُل اَمۡرِ مَرۡھُوۡنِ باوقَاتِھَا کو مدنظر رکھتے ہوئے علمائے جفر و نجوم نے اپنے مشاہدات و تجربات سے ایسے اوقات کی جستجو کی جن میں کسی سیارہ کے سعد و نحس اثرات درجہ کمال کو پہنچتے ہوں ۔ تاکہ ان اوقات میں خیروشر کے عملیات بجالانے سے صد فی صد تاثیر ظاہر ہو ۔ کمال سعادت کو شرف کہا گیا جبکہ کمال نحوست کو ہبوط کا نام دیا گیا ۔ اس بار ہم سیارہ قمر کے شرف کی افادیت پر ایک مختصر مگر زود اثر جفری عمل بیان کر رہے ہیں آپ کسی بھی شرف قمر کے اوقات میں اپنی حاجت کے مطابق اس عمل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔ سیارہ قمر جو کہ دائرۃ البروج میں برج سرطان کا حاکم سیارہ ہے ۔ یہ سیارہ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج ثور کے ۳ درجہ پر پہنچتا ہے تو انتہائی سعد شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے ۔ یہ وقت اس کے شرف کا ہے یہ وقت اندازاً دو گھنٹے کا ہوتا ہے اس سعد وقت میں حصول علم ، حصول اولاد، سحر جادو سے نجات ، ترقی کاروبار ، فتح و عظمت کے لئے عمل کیا جاتا ہے ۔ ہم مفصل طریق بیان کر رہے ہیں ضرورت مند بصد شوق ضرور تجربہ کریں ۔ جو حضرات و خواتین گردش ایام ، بے روزگاری یا سحر و جادو کی بند...

شرف شمس کا بہترین عمل ( فتح نامہ )

Image
شرف شمس کا باسعادت و مؤثر ترین وقت اور فتح نامہ ماہرین علم جفر نقش فتح نامہ کو حل المشکلات کا درجہ دیتے ہیں شمس اپنے درجۂ شرف پر ہر سال آتا ہے اور ماہرین علم جفراس وقت کا نہایت شدت سے انتظار کرتے ہیں کیوں کہ شمس کا تعلق توانائی ، اقتدار اور عزت و مرتبہ سے ہے ، سرکاری محکمہ اور تمام کارِ سرکار سیارہ شمس کے زیراثر ہیں،صحت اور توانائی کے حصول کے لیے بھی اس وقت کو مؤثر اور فائدہ بخش تسلیم کیا جاتا ہے،چناں چہ اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سال بھر انتظار کیا جاتا ہے‘ ضروری نہیں ہے کہ ہر سال شرف کا وقت نہایت موثر اور با قوت بھی ہو‘ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ عین شرف کے وقت دیگر نحس اثرات بھی موجود ہوں جن کی وجہ سے شرف کا وقت متاثر ہو رہا ہو‘ایسی صورت میں صاحب علم افراد وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے‘ شمس کے دیگر باقوت اوقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں یعنی اوج شمس یا شمس در اسد وغیرہ۔ عزیزان من! اس سال شرف شمس کا وقت بہت سی ایسی نحوستوں سے پاک ہے جو کسی بھی عمل کو برباد یا غیر موثر کرسکتی ہیں‘ لہٰذا وقت سے بہت پہلے ہی نہ صرف یہ کہ درست وقت کی نشاندہی کی جا رہی ہے بلکہ اس وقت جو خصوصی روحانی تحائف تیا...

شرف شمس کا ایک عمل

شرف شمس سال بھر میں یہ وقت ایک بار آتا ہے،اس سال سیارہ شمس اپنے درجہ ء شرف پر پاکستان ٹائم کے مطابق 8 اپریل کو 02:23 am سے 09 اپریل 02:47 am تک رہے گا جب کہ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق شرف کا وقت 7 اپریل 09:23 pm سے 08 اپریل 09:47 pm تک رہے گا،اس وقت میں حصول اقتدار ، عزت و مرتبہ میں اضافہ، حادثات و سانحات سے حفاظت، عروج و ترقی کے لیے الواح و طلسم تیار ہوتا ہے،خصوصاً لوح شمس، لوح اسم اعظم یا فتح نامہ تیار کیا جاتا ہے،فتح نامے کی تیاری کا طریقہ ہم پہلے دے چکے ہیں،مقررہ اوقات میں سیارہ شمس کی ساعتیں کارآمد ہوں گی، انشاء اللہ وقت سے پہلے ساعتوں کی بھی نشان دہی کردی جائے گی، وہ لوگ جو نقش وغیرہ تیار کرنے یا فتح نامہ تیار کرنے کے بجائے اس مؤثر اور سعد وقت میں کوئی وظیفہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے سب سے بہتر وظیفہ اسمائے الٰہی یا حیُ یا قیوم کا ورد ہے، یہ دونوں اسمائے الٰہی ایک ہزار سات سو چالیس مرتبہ پڑھیں، اول آخر گیارہ بار درود شریف اور پھر اپنے جائز مقصد کے لیے مثلاً ترقی، پروموشن، اعلیٰ افسران یا مالکان کے ناجائز رویے اور سختی سے نجات وغیرہ کے لیے دعا کریں، اس عمل کے بعد روزانہ صبح گھر ...