شرف شمس کا باسعادت و مؤثر ترین وقت اور فتح نامہ ماہرین علم جفر نقش فتح نامہ کو حل المشکلات کا درجہ دیتے ہیں شمس اپنے درجۂ شرف پر ہر سال آتا ہے اور ماہرین علم جفراس وقت کا نہایت شدت سے انتظار کرتے ہیں کیوں کہ شمس کا تعلق توانائی ، اقتدار اور عزت و مرتبہ سے ہے ، سرکاری محکمہ اور تمام کارِ سرکار سیارہ شمس کے زیراثر ہیں،صحت اور توانائی کے حصول کے لیے بھی اس وقت کو مؤثر اور فائدہ بخش تسلیم کیا جاتا ہے،چناں چہ اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سال بھر انتظار کیا جاتا ہے‘ ضروری نہیں ہے کہ ہر سال شرف کا وقت نہایت موثر اور با قوت بھی ہو‘ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ عین شرف کے وقت دیگر نحس اثرات بھی موجود ہوں جن کی وجہ سے شرف کا وقت متاثر ہو رہا ہو‘ایسی صورت میں صاحب علم افراد وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے‘ شمس کے دیگر باقوت اوقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں یعنی اوج شمس یا شمس در اسد وغیرہ۔ عزیزان من! اس سال شرف شمس کا وقت بہت سی ایسی نحوستوں سے پاک ہے جو کسی بھی عمل کو برباد یا غیر موثر کرسکتی ہیں‘ لہٰذا وقت سے بہت پہلے ہی نہ صرف یہ کہ درست وقت کی نشاندہی کی جا رہی ہے بلکہ اس وقت جو خصوصی روحانی تحائف تیا...
لوح شرف شمس ٨ اپريل کو ٢:٢٣ منٹ پر شمس کو شرف ہو گا جو کہ ٩ اپريل کو ٢:٤٨ پر ختم ہو گا ۔ انسانی زندگی کی بقا اور نشوونما کا مرکز سیارہ شمس ہے۔ سیارہ شمس اپنی حرکت کا آغاز برج حمل سے کرتا ہے اور ہر برج میں تقریباً ایک ماہ تک قیام کے بعد اگلے برج میں داخل ہوتا ہے۔ جب شمس برج حمل کے 19ویں درجہ پر پہچنا ہے تو اسے مقام شرف حاصل ہوتا ہے۔ شرف کسی بھی سیارے کا وہ مقام ہے جہاں سے وہ اپنی تمام تر مثبت قوتوں کو زمین پر پھینکتا ہے۔ روشنی کی یہ مثبت لہریں یا شعاعیں اپنے اندر عظیم تاثیر رکھتی ہیں۔ شرف کے اوقات میں جب کسی عدد یا حرف کو ایک مخصوص انداز میں تحریر کیا جاتا ہے وہ اپنے اندر ایک جادوئی اثر رکھتی ہے اور جس مقصد کے لیے یہ تحریر تیار کی جاتی ہے وہ حاصل ہو جاتی ہے۔ عام لوگوں کو سیاروں کی مثبت قوتوں سے دور رکھنے کے لیے حکمرانوں اور امراء نے معاشرے کے کچھ مخصوص کرداروں کو سامنے کیا جو عوام میں سیاروں سے متعلق شک و شبہات کے ساتھ ان کے قوتوں سے فائدہ اٹھانے کو حرام اور خلاف مذہب قرار دیتے آئے ہیں۔ حکمران اور امراء ا...
یہ تعویذ زہرہ کے شرف یا اوج میں ساعت زہرہ میں لوازمات عملیات کا خیال رکھتے ہوئے تیار کریں۔ وقت مخصوص سے قبل اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلیں ۔ تنہائی میں لوازمات عمل تیار کرکے بخورات زہرہ سلگائیں ۔ خود لباس پر عطر سہاگ استعمال کریں ۔ اپنا منہ مغرب کی جانب رکھیں رجال الغیب کا لحاظ رکھیں اگر رجال الغیب اس جانب ہوں تو رجال الغیب کی جانب پشت کر کے بیٹھیں۔ (نقشہ رجال الغیب سے بآسانی آپ جان سکتے ہیں کہ رجال الغیب کس سمت پر موجود ہیں )۔ اپنے عمل کو وقت سے قبل استخراج کر کے پڑتال کرلیں تاکہ عین وقت پر آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کارساز مطلق صرف خداوند قدوس کی ذات عالیہ ہے ۔ جب کوئی شخص کوئی عمل یا دعا کرتا ہے تو اس کے متعلقہ ملائکہ حکم غیبی کے منتظر رہتےہیں اس تاثیرات کے لحاظ سے خاص برکت ہوتی ہے اگر پوری احتیاط سے عمل کریں گے تو تاثیر میں شک کی گنجائش نہ ہوگی ۔ پورے اعتماد و یقین محکم کے ساتھ عمل کریں خدائے بزرگ کے کلام اور بزرگوں کی ترکیب میں اثر ہے اللہ رب العزت کسی کی محنت ضائع نہ کرے ۔ اب ترکیب عمل ملاحظہ فرمائیے یغنیھم اللہ من فضلہ ۔ (سورہ نور آیت نمبر ۳۳)۔ اعداد ابجد ...
Comments
Post a Comment