Posts

شرف شمس کا باسعادت و مؤثر ترین وقت اور فتح نامہ ماہرین علم جفر نقش فتح نامہ کو حل المشکلات کا درجہ دیتے ہیں شمس اپنے درجۂ شرف پر ہر سال آتا ہے اور ماہرین علم جفراس وقت کا نہایت شدت سے انتظار کرتے ہیں کیوں کہ شمس کا تعلق توانائی ، اقتدار اور عزت و مرتبہ سے ہے ، سرکاری محکمہ اور تمام کارِ سرکار سیارہ شمس کے زیراثر ہیں،صحت اور توانائی کے حصول کے لیے بھی اس وقت کو مؤثر اور فائدہ بخش تسلیم کیا جاتا ہے،چناں چہ اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سال بھر انتظار کیا جاتا ہے‘ ضروری نہیں ہے کہ ہر سال شرف کا وقت نہایت موثر اور با قوت بھی ہو‘ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ عین شرف کے وقت دیگر نحس اثرات بھی موجود ہوں جن کی وجہ سے شرف کا وقت متاثر ہو رہا ہو‘ایسی صورت میں صاحب علم افراد وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے‘ شمس کے دیگر باقوت اوقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں یعنی اوج شمس یا شمس در اسد وغیرہ۔ عزیزان من! اس سال شرف شمس کا وقت بہت سی ایسی نحوستوں سے پاک ہے جو کسی بھی عمل کو برباد یا غیر موثر کرسکتی ہیں‘ لہٰذا وقت سے بہت پہلے ہی نہ صرف یہ کہ درست وقت کی نشاندہی کی جا رہی ہے بلکہ اس وقت جو خصوصی روحانی تحائف تیا

شرف شمس 2019

Image
کیا سیارے انسانی زندگی پر کچھ اثرات مرتب کرتے ہیں ؟ اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا سیارے انسانی زندگی پر کچھ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ سیاروں کے انسانی زندگی پر اثرات کو ہم روزمرہ کے معمولات سے سمجھ سکتے ہیں۔ سیاروں کے اثرات کی بہترین مثال ہمارے چار موسم ہیں۔ ان چار موسوں کا انحصار شمس کی حرکت پر ہے۔ جب سیارہ شمس ہمارے نظام شمسی میں اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے تو اس جگہ کی تبدیلی کے سبب چار موسم خلق یا ظہور پذیر ہوتے ہیں۔ سیارہ شمس کرہ ارض پر بسنے والے ہر انسان کو مجبور کر دیتا ہے کہ وہ نئے موسم کے مطابق اپنا رہن سہن بدل دے۔ موسم سرما میں شمس کا مقام زمین پر بسنے والوں کے لئے شدید ٹھنڈ لے آتا ہے اور اس موسم میں ہم گرمیوں کے لباس نہیں پہن سکتے۔ اس کے ساتھ شمس موسم سرما میں مخصوص امراض بھی لاتا ہے جن میں نزلہ، زکام، بخار وغیرہ ہیں۔ اسی موسم گرما میں جب شمس اپنی جگہ بدلتا ہے تو زمین پر گرمی کے ساتھ لو لگنا، جسم پر دانے وغیرہ کو لاتا ہے۔ اس طرح ہزاروں مثالوں سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ جب شمس اپنا مقام بدلتا ہے تو اس کے اثرات انسانی جسم پر پڑتے ہیں۔ سورج اپنی حرکت کے ساتھ مختلف قسم کی مثبت ا

جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج دین اسلام کی روشنی میں

ہم یہاں صرف ایسے امراض کا ذکر کریں گے جن کا علاج احادیث صحیح سے ثابت ہے: دل کے امراض کا علاج: دل کے مختلف امراض مثلا دل کا تیز دھڑکنا (اختلاج قلب)، پژمردگی اور اضطراب قلب دور کرنے کے لئے قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کرنی چاہئے۔ارشاد باری تعالی ہے:  اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْب ا ٓگاہ رہو کہ دلوں کا اطمینان اللہ کےذکرسےہے۔(الرعد28) نیز آپﷺ کا ارشاد مبارک ہے قرآن مجید پڑھنے والوں پر اللہ تعالی کی سکینت نازل ہوتی ہے۔ (مسلم) لہٰذا قرآن مجید کی بکثرت تلاوت دل کی تمام بیماریوں کے لئے صحت بخش ہے۔ زہریلے جانور کے کاٹے کا علاج: زہریلے جانوروں کے کاٹنے کی صورت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ (بخاری) نیز سورۂ الکافرون اور معوذ تین پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ آپﷺ نے بچھو کے کاٹنے پر اس جگہ کو نمک ملے پانی سےدھویااورسورۂ الکافرون اور معوذ تین پڑھ کر اس وقت تک دم فرماتے رہے جب تک آرام نہیں آیا۔ (طبرانی) جنون، مرگی اور سایہ وغیرہ: جنون اور مرگی کی بیماری میں روزانہ صبح و شام تین تین بارہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ (ابو دائود) تمام بیماریوں کا علاج: تما