شرف شمس 2019

کیا سیارے انسانی زندگی پر کچھ اثرات مرتب کرتے ہیں ؟

اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا سیارے انسانی زندگی پر کچھ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ سیاروں کے انسانی زندگی پر اثرات کو ہم روزمرہ کے معمولات سے سمجھ سکتے ہیں۔ سیاروں کے اثرات کی بہترین مثال ہمارے چار موسم ہیں۔ ان چار موسوں کا انحصار شمس کی حرکت پر ہے۔ جب سیارہ شمس ہمارے نظام شمسی میں اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے تو اس جگہ کی تبدیلی کے سبب چار موسم خلق یا ظہور پذیر ہوتے ہیں۔ سیارہ شمس کرہ ارض پر بسنے والے ہر انسان کو مجبور کر دیتا ہے کہ وہ نئے موسم کے مطابق اپنا رہن سہن بدل دے۔ موسم سرما میں شمس کا مقام زمین پر بسنے والوں کے لئے شدید ٹھنڈ لے آتا ہے اور اس موسم میں ہم گرمیوں کے لباس نہیں پہن سکتے۔ اس کے ساتھ شمس موسم سرما میں مخصوص امراض بھی لاتا ہے جن میں نزلہ، زکام، بخار وغیرہ ہیں۔ اسی موسم گرما میں جب شمس اپنی جگہ بدلتا ہے تو زمین پر گرمی کے ساتھ لو لگنا، جسم پر دانے وغیرہ کو لاتا ہے۔ اس طرح ہزاروں مثالوں سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ جب شمس اپنا مقام بدلتا ہے تو اس کے اثرات انسانی جسم پر پڑتے ہیں۔ سورج اپنی حرکت کے ساتھ مختلف قسم کی مثبت اور منفی لہروں کو پیدا کرتا ہے جو انسان کی روحانی زندگی کو متاثر کرتی ہیں۔
اس کائنات کی ہر چیز اپنے اندر ایک قوت رکھتی ہے۔ یہ قوت اس چیز سے خارج ہونے والی لہروں کے ذریعے منتقل ہوتی ہے۔ ہماری زمین پر تمام سیاروں کی برقی لہریں ہر وقت موجود رہتی ہیں۔ قوت کی یہ لہریں ہماری جسمانی اور روحانی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ یہ لہریں ہمارے حواس خمسہ کے ذریعے ہماری جسمانی حرکات کے ساتھ ذہنی اور روحانی عمل کا باعث بنتی ہیں۔
سائنس کی دنیا میں ایسے بہت سے ماہرین ہیں جو سیاروں کی حرکات و سکنات کا مطالعہ اور مشاہدہ کرتے رہتے ہیں۔ ان ماہرین کی ایک بڑی تعداد سیاروں کے انسانی زندگی پر اثرات کو تسلیم کرتی ہیں۔ اس بات کا کھلا اظہار روس کے مشہور فزکس کے ماہر جارج لاھوسکی نے کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ سیارے کسی بھی پیدا ہونے بچہ کے مستقبل کو متاثر کرتے ہیں۔
اسی طرح جب ہم بائبل اور قرآن کریم کا مطالعہ کرتے ہیں تو لاتعداد ایسی آیات ملتی ہیں جن میں سیاروں کے اثرات کا ذکر کیا گیا ہے۔ بالخصوص قرآن کریم سیاروں پر بہت تفصیل سے گفتگو کرتا ہے۔

شرف شمس

نوروز عالم افروز کی آمد، شرف شمس کی پہلی سیڑھی ہے خوش بخت ہیں وہ لوگ جو اس سعد وقت کو پالیں ۔ جب سیارہ شمس برج حمل کے انیسویں درجہ پر جب پہنچتا ہے تو اسے شرف کی قوت حاصل ہوتی ہے یہ قوت شرف کے تمام دائرۃ البروج سے اعلیٰ ہوتی ہے ۔ نوروز کی طرح اس وقت بھی عالمان جفر ایسے مخصوص عمل تیار کرتے ہیں جو کسی شخص کو ترقی دینے ، اعلیٰ مراتب حاصل کرنے اور اپنے حلقہ احباب یا معاشرہ میں عزت و توقیر دینے کے لئے اسباب پیدا کرتے ہیں ۔

اس وقت سے کون مستفید ہو سکتا ہے ؟

وہ ملازمین جو کسی جگہ ایک عرصہ سے ملازمت کر رہے ہیں دیگر ساتھ کام کرنے والے ترقی حاصل کرتے جا رہے ہیں جب کہ آپ اپنی تمام محنت کے باوجود بھی ترقی کرنے سے قاصر رہے ہیں تو اس عمل کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
حکام اور تمام وہ لوگ جن کا تعلق عام عوام سے رہتا ہو مثلاً ڈاکٹر ، وکلاء ، حکماء ، پراپرٹی ڈیلر ، ٹریول ایجنٹ ، دکاندار ، عاملین ، بیوٹی پارلر غرض ہر وہ شخص جس کا عوام سے تعلق ہو اور اسے عزت و شہرت و دبدبہ درکار ہو یا وہ لوگ جو اپنے کاروبار میں ترقی اور وقار حاصل کرنا چاہ رہے ہوں ان کو خصوصاً اس وقت سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے ۔

سال 2019 میں سیارہ شمس کو شرف کب ہوگا ؟

اس سال شرف شمس کا یہ سعید وقت مورخہ 8 اپریل 2019ء صبح 7 بجکر 59 منٹ بروز پیر سے لے کر 9 /اپریل 2019ء بروز منگل صبح 8 بجکر 23 منٹ تک رہے گا ۔
بمطابق اسلام آباد پاکستان پہلی ساعت شمس بروز پیر صبح 10 بجکر 4 منٹ پر۔
دوسری ساعت شمس شام 5 بجکر 26 منٹ ۔
تیسری ساعت رات 12 بجکر 10 منٹ
چوتھی ساعت مورخہ 9 / اپریل صبح6 بجکر 54 منٹ پر ہوگی ۔
گویا ہمیں کل 4 شمس کی ساعتیں میسر آئیں گی ۔ لیکن یاد رہے کہ شمس دن کا سیارہ ہے رات کو غروب ہوتا ہے اس لئے کام کے لئے ان ساعات کا انتخاب کریں جو غروب آفتاب سے پہلے کی ہوں ۔

شرف شمس کا مخصوص عمل

ہم نے ہر سال شرف شمس کی مناسبت سے بیش بہا اعمال دئیے ہیں جبکہ لوح مہر سلیمانی خود کئی سالوں سے تیار کرتے آرہے ہیں ۔اس سال بھی اس قیمتی وقت کی مناسبت سے ایک مخصوص عمل پیش کیا جا رہا ہے دیگر عاملین حضرات نے بھی اس عمل کو اپنی اپنی تصانیف میں تحریر کیا ہے لیکن میں اپنا وہ طریق لکھتا ہوں جسے میں نے مفید و موثر پایا ہے ۔
طویل اور مشکل جفری اعمال جن میں لمبی چوڑی تکسیر کا عمل دخل ہو ایک عام شخص تیار کرنے سے قاصر رہتا ہے کیوں کہ ہر شخص نہ تو جفر سے واقفیت رکھتا ہے اور نہ اسے تکسیر کا علم ہوتا ہے نہ ہی عزیمت استخراج کرنے کی لیاقت۔ عوام الناس کو پریشانی ہوتی ہے اور معمولی معمولی باتیں پوچھی جاتی ہیں جن سے کافی وقت ضائع ہوتا ہے چنانچہ اسی مشکل کے پیش نظر ایسا عمل پیش کیا جا رہا ہے کہ جسے ہر شخص معمولی محنت کے بعد خود تیار کر سکتا ہے اور اپنی مشکلات کا مداوہ کر سکتا ہے ۔
اس عمل کی تیاری میں ” اسمائے اربعین ” کا پہلا اسم استعمال کیا گیا ہے یہ اللہ کی صفت و رفعت جلالی سے متعلق ہے ۔
یہی اسم سر بلندی عزت و شہرت کے لئےکام دیتا ہے ۔ صاحب کتاب جواہر خمسہ نے بھی اس کی کافی تعریف کی ہے ۔

یَا اِلٰہَ الْاَلِھَۃِ الرَّفِیْعُ جَلَالُہ۔

عمومی خاصیتیں۔

اس اسم کی عام خاصیتیں یہ ہیں ۔
ہر روز 15 ہزار مرتبہ 40 یوم تک ورد میں رکھے تمام خلقت اس کی مطیع و فرمانبردار و مسخر ہو اور صاحب عمل غنی ہو۔
اگر کوئی تنگدست ایسا ہو کہ سب کی نظروں میں حقیر اور بے اعتبار ہو تو اگر وہ ہر روز نماز فجر کے بعد 15 مرتبہ پڑھے تو اس اسم کی برکت سے اس شخص کی پیشانی پر آثار و رحمت و حشمت کے نمایاں ہوں گے ۔
اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اس کو اعلیٰ مقام ملے عزت و شرف اور دولت ملے ۔ اعلیٰ حکام اس کی مدد کریں اور سختی تندہی اور متکبرانہ انداز سے پیش نہ آئیں تو اس اسم پاک کو روزانہ 170 مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھنا اپنا معمول بنالے۔
اگر کسی شخص کی خواہش ہو کہ اس کی عظمت و جلال ہمیشہ قائم رہے تو ہفت دھات کی انگوٹھی بنوائے اور اس پر اس اسم کو ساعت مشتری میں کندہ کرے اور جمعرات کے روز دائیں ہاتھ کی دوسری انگلی میں پہنے ۔ ناپاکی اور غلاظت صاف کرتے وقت اتار لیا کریں ۔ ہمیشہ بدن پاک رکھے تو اس پر حیران کن اثرات ظاہر ہوں گے ۔

شرف شمس کا مخصوص عمل تیار کرنے کا طریقہ

اب ہم اس کی لوح تیار کرنے کا مخصوص طریقہ درج کر رہے ہیں ۔
اپنا نام مع والدہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں بن یا بنت کے اعداد شامل نہ کریں ۔
اعداد حاصل کرنے کے لئے آن لائن ابجد قمری کیلکیولیٹر سے مدد لے سکتے ہیں ۔
ان میں 974 کا اضافہ کریں کل اعداد سے 60 عدد نفی کریں باقی کو چار پر تقسیم کر دیں ۔
حاصل تقسیم کو خانہ اول میں رکھ کر دو ، دو کے اضافہ سے نقش پر کریں ۔
اگر تقسیم سے باقی ایک بچے تو خانہ نمبر 13 ، دو باقی رہنے کی صورت میں خانہ نمبر 9 اور 3 باقی رہنے کی صورت میں خانہ نمبر 5 میں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔
نقش کے اضلاع قوانین کے مطابق بنائیں نقش کے نیچے
وَکَفیٰ باللہ شھیدا محمد رسول اللہ لکھیں ۔ جب کہ داہنی جانب ابرثا صبرثا صارثا صورثا لکھیں ۔
آخر میں عزیمت ” اللھم سخرلی جمیع خلقک کما سخرت لسلیمان ابن داؤد علیہم السلام بحق الرفیع ۔
نقش کی پشت پر ” نقش مربع ذوالکتابت ” جو دیا جا رہا ہے من و عن تحریر کریں البتہ نقش مربع آتشی تسلسل الدور چال کے تحت لکھا جائے ۔
اگر آپ صاحب استطاعت ہیں تو بہتر ہے کہ سونے کے پترے پر لوح تیار کریں ۔ بصورت دیگر چاندی کا پترہ لیں اور اس پر سونے کا پانی چڑھا لیں ۔ اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو کاغذ پر عرق گلاب و زعفران سے تیار کردہ سیاہی سے تحریر کریں اور چاندی کے خول میں بند کرلیں ۔
نقش / لوح تیار ہے ۔

شرف شمس کی لوح کو استعمال کیسے کریں ؟

نقش یا لوح تیار کرنے کے بعد اسے کسی زرد یا سنہرے کپڑے یا کاغذ میں لپیٹ کر 19 مرتبہ انہی اسماء کو پڑھ کر دم کر دیں اور کسی اندھیرے مقام پر محفوظ رکھ دیں جہاں کسی کا دخل نہ ہو ۔
اب جو اتوار آئے اس دن سورج طلوع ہونے سے قبل کسی ایسی جگہ چلے جائیں جہاں سے سورج کے طلوع ہونے کا منظر دیکھا جا سکے مکان کی چھت سے اگر یہ ممکن ہو تو مکان کی چھت پر چلے جائیں
جب تک سورج طلوع نہ ہو اس وقت تک آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے ان اسماء کی تلاوت جاری رکھیں ، جونہی سورج طلوع ہو نقش یا لوح کو ہاتھ میں لے کر دعا کریں کہ
یا اللہ جس طرح تو نے شمس کو بلند کیا ہے اپنے ان اسماء کی برکت سے مجھے بھی سر بلند کردے اور عزت دے ۔
اب اسے یا تو گلے میں بطور تعویذ پہن لیں یا سیدھے بازو پر باندھ لیں ۔
اب روزانہ اپنے نام کے اعداد کے مطابق ان کلمات کا ورد کیا کریں اگر تعداد زیادہ ہو تو دو تین نشست میں مکمل کی جا سکتی ہے ۔ چالیس یوم تک ورد جاری رکھیں اس کے بعد جب موقع ملے خود سے ہی تجویز کردہ تعداد کے مطابق ورد کرلیا کریں ۔ انشاء اللہ بہتر نتائج حاصل ہوں گے ۔

مثال برائے تفہم لوح شرف شمس

نام مع والدہ کے اعداد ابجد قمری ۔ 461
مخصوص اعداد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔974
مجموعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1435
قانون کے 60 عدد نفی کئے ۔۔۔۔۔۔۔1375
چار پر تقسیم کیا ۔۔۔۔۔۔۔             343
باقی رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3
یعنی خانہ نمبر 5 میں کسر واقع ہے۔

سب سے پہلے ” نقش مربع آتشی ” کی چال ملاحظہ کریں۔


مثالی نقش
نقش کی پشت پر تحریر کئے جانے والا نقش۔ 
اس نقش کو بھی مثالی نقش کی طرح اضلاع بنا کر تحریر کیا جائے گا۔

شرف شمس کے اس مخصوص عمل کا مفصل طریقہ بمعہ مثال تحریر کردیا گیا ہے تاہم وہ تمام افراد جو کسی بھی سبب خود سے تیار نہ کر سکتے ہوں اور وقت کی اجرت دینے پر قادر ہوں تو وقت مخصوص شرف شمس سے قبل رابطہ فرمائیں
Email: roohaniamil806@gmail.com

Comments

Popular posts from this blog

مطلوبہ جگہ شادی کا عمل

اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات

جمعة الوداع کا وظیفہ اور عمل