لوح شمس برائے حصول رزق کثیر و عزت و مرتبہ

                   لوح شرف شمس 

٨ اپريل کو ٢:٢٣ منٹ پر شمس کو شرف ہو گا جو کہ ٩ اپريل کو ٢:٤٨ پر ختم ہو گا ۔

انسانی زندگی کی بقا اور نشوونما کا مرکز سیارہ شمس ہے۔ سیارہ شمس اپنی حرکت کا آغاز برج حمل سے کرتا ہے اور ہر برج میں تقریباً ایک ماہ تک قیام کے بعد اگلے برج میں داخل ہوتا ہے۔ جب شمس برج حمل کے 19ویں درجہ پر پہچنا ہے تو اسے مقام شرف حاصل ہوتا ہے۔

شرف کسی بھی سیارے کا وہ مقام ہے جہاں سے وہ اپنی تمام تر مثبت قوتوں کو زمین پر پھینکتا ہے۔ روشنی کی یہ مثبت لہریں یا شعاعیں اپنے اندر عظیم تاثیر رکھتی ہیں۔ شرف کے اوقات میں جب کسی عدد یا حرف کو ایک مخصوص انداز میں تحریر کیا جاتا ہے وہ اپنے اندر ایک جادوئی اثر رکھتی ہے اور جس مقصد کے لیے یہ تحریر تیار کی جاتی ہے وہ حاصل ہو جاتی ہے۔

عام لوگوں کو سیاروں کی مثبت قوتوں سے دور رکھنے کے لیے حکمرانوں اور امراء نے معاشرے کے کچھ مخصوص کرداروں کو سامنے کیا جو عوام میں سیاروں سے متعلق شک و شبہات کے ساتھ ان کے قوتوں سے فائدہ اٹھانے کو حرام اور خلاف مذہب قرار دیتے آئے ہیں۔ حکمران اور امراء اپنے اقتدار کو طول، شان و شوکت،رعب و دبدبہ اور دولت کے انبار لگانے کے لیے خود تو ان سیاروں کی قوتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے تھے لیکن عوام کو اس سے محروم رکھتے تھے۔ تاریخ میں ہمیں ایسے بہت سارے واقعات ملتے ہیں کہ جہاں بادشاہوں اور امراء نے اپنے ساتھ علم نجوم کے ماہر رکھے ہوئے تھے جو ان کے لیے ان کے مقاصد کے حصول کے لیے مخصوص اوقات میں الواح، طلسم یا نقوش تیار کرتے تھے۔

شرف شمس کے اس سعد اور مبارک وقت سے ہر کوئی فیض یاب ہو سکتا ہے۔ اس میں عوام سے لے کر حکمران تک اور زندگی کے ہر شبعہ سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔ اگر کسی کی ترقی روکی ہوئی ہے اور لاکھ کوشش کے باوجود اس کی ترقی نہیں ہو رہی، اگر کوئی بے روزگار ہے یا اپنی قابلیت کے مطابق ملازمت نہیں مل رہی، اگر کسی انسان کو اس کے حق سے محروم کیا گیا ہے اور وہ اپنا حق چاہتا ہے، معاشرہ میں عزت و مقام کے لیے، اقتدار کی طوالت کے لیے یا اگر آپ حکومت ہیں اور کوئی خاص عہدہ یا وزارت چاہتے ہیں، عوام و خواص میں شہرت اور عزت کے خواہشمند ہیں تو شرف شمس میں تیار کی گئی الواح ان مقاصد کے حصول کے لیے بہت مدد گار ہیں۔
شمس کی حیثیت ایک بادشاہ کی سی ہے جس بھی انسان کے پاس شرف شمس میں تیار کردہ لوح ہو گی اس کی ایسی عزت و منزلت ہو گی جیسی کسی حکمران یا عظیم انسان کی ہوتی ہے۔ اوپر بیان کئے گئے مقاصد کے ساتھ یہ لوح ہر طرح کے جادو و بندش سے مکمل تحفظ بھی عطا کرتی ہے، ہر قسم کی آفات اور پریشانیوں میں حفاظت کرتی ہے۔  
سال2018 میں سیارہ شمس 8 اپریل کو 2:23  پر اپنے مقام شرف پر آئے گا اور 9 اپریل کو 2:48 پر یہ شرف اختتام پذیر ہو گا۔ سیارہ شمس کا تعلق دن سے ہے اس لیے دن میں جو بھی سیارہ شمس کی ساعت آئے اس میں یہ الواح و نقوش تیار کئے جاسکتے ہیں۔ شرف شمس کے موقع پر اس سے منسوب ایک لوح پیش کی جا رہی ہے۔ یہ لوح خالص سونا پر بنائی جائے تو فوری تاثیر ظاہر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس لوح کو چاندی، سونا اور تانبہ کی آمیزش سے بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ چاندی، تانبہ اور سنہری کاغذ پر بھی یہ لوح بنائی جا سکتی ہے۔

عمل تیار کرنے سے پہلے ایک کمرہ کو اچھی طرح صاف کروا لیں۔ کمرے میں شمس سے مطلوبہ خوشبویات کو سلگائیں۔ دھات پر یہ نقش کسی نوکدار چیز سے کندہ کریں اور کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب کی روشنائی سے تحریر کریں۔ عمل کو سرخ رنگ کے کپڑا پر بیٹھ کر تیار کریں۔

جو لوح یہاں پیش کی جا رہی ہے یہ کسی بھی کام یعنی رزق، کاروبار میں اضافہ، کسی بھی مقصد میں کامیابی کے لیے، دوسروں پر فتح حاصل کرنے کے لیے اور درجات کی بلندی یعنی اعلی عہدہ کے حصول اور معاشرہ میں بلند عزت و مقام حاصل کرنے کے لیے ہے۔ جو نقش یہاں دیا گیا ہے آپ نے یہی نقش تیار کرنا ہے۔ جب شمس کی ساعت کا آغاز ہو تو سونے، چاندی یا تانبہ پر کسی نوکدار چیز سے اسے کندہ کریں۔ سنہری کاغذ پر بنا رہے ہیں تو زعفران اور عرق گلاب کی روشنائی سے تحریر کریں۔ لوح کو تیار کرتے وقت رجال الغیب کا خیال رکھیں اور سیارہ شمس سے متعلقہ بخورات ضرور سلگائیں۔

سیارہ شمس آتشی عنصر سے تعلق رکھتا ہے اس لیے یہ لوح مربع آتشی چال سے تیار کی جائے گی۔ اس لوح کے اعداد تمام افراد کے لیے یکساں رہیں گے البتہ لوح کے نیچے آپ وہ مقصد تحریر کریں گے جس مقصد کے لیے آپ نے یہ لوح تیار کی ہے مثلاً ترقی درجات، رزق میں اضافہ وغیرہ ۔ آپ کی سہولت کے لیے مربع آتشی کی چال بھی اس مضمون کے آخر میں پیش کی جا رہی ہے تاکہ آپ بنا کسی دقت کے یہ لوح تیار کر سکیں۔

جب لوح کا مربع نقش تیار ہو جائے تو اس کے بعد نقش کے چاروں طرف 40 بار حرف ”م” لکھیں یعنی ہر طرف حرف ”م” 10 بار لکھا جائے گا۔ حرف ”م” کے اوپر مخصوص اشکال بنائی جائیں ۔ لوح تیار ہو جائے تو سرخ رنگ کے ریشمی کپڑا میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں۔

اگلے دن نماز فجر ادا کرنے کے بعد اپنی ہمت کے مطابق استغفار اور درود شریف کا ورد جاری رکھیں۔ جب سورج طلوع ہو تو لوح کو اپنے پاس رکھیں آیت مبارکہ ”قل اللھم مالک الملک سے لے کر بغیر حساب” تک 423 بار اور سورۃ والشمس 9 بار پڑھ کر لوح پر دم کر دیں۔ اس آیت اور سورہ والشمس کے ورد کے اول و آخر میں 14 بار درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد آپ نے دو رکعت نماز قضائے حاجت ادا کرنی ہے۔ نماز کے بعد سجدہ میں سر رکھ کر اللہ تعالی کے حضور دعا کریں کہ میں نے جس مقصد کے حصول کے لیے یہ لوح تیار کی ہے آپ اپنی رحمت خاص سے مجھے اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آیت اور سورہ والشمس کار ورد اسی تعداد میں آپ چالیس دن تک روزانہ ایک ہی وقت اور جگہ پر کریں گے۔ چالیس دن کے بعد یہ لوح اپنے پاس رکھ لیں اور روزانہ 9 مرتبہ اوپر بیان کی گئی آیت اور سورہ والشمس پڑھا کریں۔ انشاء اللہ آپ پر رزق کثیر کے دروازے کھل جائیں گے اور ہر معاملہ میں کامیابی نصیب ہو گی یا آپ نے یہ لوح جس بھی مقصد کے لیے بنائی کے اس کے حصول کے اسباب غیب سے پیدا ہو جائیں گے۔


لوح شمس اگر ادارہ سے تیار کروانا چاہیں تو رابطہ کرسکتے ہیں ۔
Email: roohaniamil806@gmail.com

Comments

Popular posts from this blog

مطلوبہ جگہ شادی کا عمل

اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات

جمعة الوداع کا وظیفہ اور عمل