جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج دین اسلام کی روشنی میں
ہم یہاں صرف ایسے امراض کا ذکر کریں گے جن کا علاج احادیث صحیح سے ثابت ہے: دل کے امراض کا علاج: دل کے مختلف امراض مثلا دل کا تیز دھڑکنا (اختلاج قلب)، پژمردگی اور اضطراب قلب دور کرنے کے لئے قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کرنی چاہئے۔ارشاد باری تعالی ہے: اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْب ا ٓگاہ رہو کہ دلوں کا اطمینان اللہ کےذکرسےہے۔(الرعد28) نیز آپﷺ کا ارشاد مبارک ہے قرآن مجید پڑھنے والوں پر اللہ تعالی کی سکینت نازل ہوتی ہے۔ (مسلم) لہٰذا قرآن مجید کی بکثرت تلاوت دل کی تمام بیماریوں کے لئے صحت بخش ہے۔ زہریلے جانور کے کاٹے کا علاج: زہریلے جانوروں کے کاٹنے کی صورت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ (بخاری) نیز سورۂ الکافرون اور معوذ تین پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ آپﷺ نے بچھو کے کاٹنے پر اس جگہ کو نمک ملے پانی سےدھویااورسورۂ الکافرون اور معوذ تین پڑھ کر اس وقت تک دم فرماتے رہے جب تک آرام نہیں آیا۔ (طبرانی) جنون، مرگی اور سایہ وغیرہ: جنون اور مرگی کی بیماری میں روزانہ صبح و شام تین تین بارہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ (ابو دائود) تمام بیماریوں کا علاج: تما