رزق اور دولت میں اضافہ اور قضائے حاجت کا بہترین عمل


اضافہ رزق و دولت اور قضا ے حاجت کا بہترین عمل


 سب سے پہلی بات یہ ہے کے حضرت علی رضی الله تعالی عنہہ کا فرمان ہے کے کسی کو وقت سے پہلے اور 
قسمت سے زیادہ نہیں ملتا اس لیے آپ نے جو ترقی کی بات کی اپنی نوکری کے حوالہ سے اس میں سب چکر قسمت کا ہے لیکن میرے عزیز جو کوئی کسی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اسکا اپنا منہ کالا ہوتا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی حالانکہ آپ کی قسمت میں ابھی تک ترقی تھی ہی نہیں لیکن اس میں جس نے آپ کے ساتھ زیادتی کی گناہ اسکے سر چڑھ گیا. لیکن میں آپ کے لیے ایک عمل بھیج رہا ہوں یہ ایسا عمل ہے کہ اگر آپ کا ایمان سچا ہو اور آپ کا دل دنیا کی گرد سے پاک ہو نماز پنجگانہ کے پابند ہوں تو اگر بادشاہی کی بھی خوہش ہوگی تو پوری ہوگی 

عمل یہ ہے

یہ عمل تین ٣ دن کا ہے اور ہفتہ کا دیں گزار کر اتوار کی رات کو یہ عمل شروع کیا جائے اور آدھی رات کو جاگ کر غسل کر کے وضو کریں اور پھر جائے نماز پر کھڑے ہو کر جو بھی سورت ٹھیک سے یاد ہو تین ٣ مرتبہ پڑھیں اور اسکے بعد جو بھی درود شریف یاد ہو اکیس ٢١ مرتبہ پڑھیں اسکے بعد 


چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ پڑھیں اور کھڑے ہو کر ہی پڑھتے جایں ہاں البتہ اگر تھک جایں تو بیٹھ کے بھی پڑھ سکتے ہیں مگر جب تھوڑا سانس لے لیں تو پھر کھڑے ہو جایں لیکن عمل ترک نہیں کرنا پڑھے رہنا ہیں یہاں تک کہ چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ پورا ہو جائے اور دھیان بلکل نہ ہٹے اور جب عمل پورا ہو جائے تو اکیس ٢١ مرتبہ پھر درود شریف پڑھیں اور اپنے ہاتھوں پر دم کر لیں اور ہاتھ اپنے پورے جسم پر پھیریں جہاں جہاں پھیر سکتے ہیں پھر ہاتھ پھیلا کر الله سے د عا مانگیں اور اسی طرح تین ٣ دیں تک یہ عمل کریں اور بعد تین ٣ دن کے صرف بعد نماز عشاء صرف چھیاسٹھ ٦٦ مرتبہ پڑھتا رہے اسکے بعد جب وہی دن آے جس دن یہ عمل شروع کیا تھا تو اس دن فجر سے پہلے جاگے اور پہلے دن کی طرح چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ یہ عمل پڑھے اور پھر نماز فجر کے لیے مسجد میں چلا جائے اور نماز با جماعت ادا کرے اور پھر اس کے بعد اسی طرح روز جاگ کر آدھی رات کو غسل کر کے وضو کر کے یا الله صرف چار سو ٤٠٠ مرتبہ پڑھے تین ٣ دن تک پڑھتا رہے جب یہ تین ٣ دن بھی پڑھ لے تو اسکے بعد روزانہ بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاء صرف چھیاسٹھ ٦٦ مرتبہ ورد میں رکھیں پھر الله کی رحمت کے جلوے دیکھیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

مطلوبہ جگہ شادی کا عمل

اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات

جمعة الوداع کا وظیفہ اور عمل