Posts

Showing posts from June, 2018

جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج دین اسلام کی روشنی میں

ہم یہاں صرف ایسے امراض کا ذکر کریں گے جن کا علاج احادیث صحیح سے ثابت ہے: دل کے امراض کا علاج: دل کے مختلف امراض مثلا دل کا تیز دھڑکنا (اختلاج قلب)، پژمردگی اور اضطراب قلب دور کرنے کے لئے قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کرنی چاہئے۔ارشاد باری تعالی ہے:  اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْب ا ٓگاہ رہو کہ دلوں کا اطمینان اللہ کےذکرسےہے۔(الرعد28) نیز آپﷺ کا ارشاد مبارک ہے قرآن مجید پڑھنے والوں پر اللہ تعالی کی سکینت نازل ہوتی ہے۔ (مسلم) لہٰذا قرآن مجید کی بکثرت تلاوت دل کی تمام بیماریوں کے لئے صحت بخش ہے۔ زہریلے جانور کے کاٹے کا علاج: زہریلے جانوروں کے کاٹنے کی صورت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ (بخاری) نیز سورۂ الکافرون اور معوذ تین پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ آپﷺ نے بچھو کے کاٹنے پر اس جگہ کو نمک ملے پانی سےدھویااورسورۂ الکافرون اور معوذ تین پڑھ کر اس وقت تک دم فرماتے رہے جب تک آرام نہیں آیا۔ (طبرانی) جنون، مرگی اور سایہ وغیرہ: جنون اور مرگی کی بیماری میں روزانہ صبح و شام تین تین بارہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ (ابو دائود) تمام بیماریوں کا علاج: تما

رزق اور دولت میں اضافہ اور قضائے حاجت کا بہترین عمل

Image
اضافہ رزق و دولت اور قضا ے حاجت کا بہترین عمل  سب سے پہلی بات یہ ہے کے حضرت علی رضی الله تعالی عنہہ کا فرمان ہے کے کسی کو وقت سے پہلے اور  قسمت سے زیادہ نہیں ملتا اس لیے آپ نے جو ترقی کی بات کی اپنی نوکری کے حوالہ سے اس میں سب چکر قسمت کا ہے لیکن میرے عزیز جو کوئی کسی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اسکا اپنا منہ کالا ہوتا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی حالانکہ آپ کی قسمت میں ابھی تک ترقی تھی ہی نہیں لیکن اس میں جس نے آپ کے ساتھ زیادتی کی گناہ اسکے سر چڑھ گیا. لیکن میں آپ کے لیے ایک عمل بھیج رہا ہوں یہ ایسا عمل ہے کہ اگر آپ کا ایمان سچا ہو اور آپ کا دل دنیا کی گرد سے پاک ہو نماز پنجگانہ کے پابند ہوں تو اگر بادشاہی کی بھی خوہش ہوگی تو پوری ہوگی  عمل یہ ہے یہ عمل تین ٣ دن کا ہے اور ہفتہ کا دیں گزار کر اتوار کی رات کو یہ عمل شروع کیا جائے اور آدھی رات کو جاگ کر غسل کر کے وضو کریں اور پھر جائے نماز پر کھڑے ہو کر جو بھی سورت ٹھیک سے یاد ہو تین ٣ مرتبہ پڑھیں اور اسکے بعد جو بھی درود شریف یاد ہو اکیس ٢١ مرتبہ پڑھیں اسکے بعد  چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ پڑھیں اور کھڑے ہو کر ہی پ

جمعة الوداع کا وظیفہ اور عمل

Image
وظیفہ جمعةالوداع  وظیفہ بہت آسان ہے اور صرف تھوڑی سی دیر کی محنت ہے ، اس محنت کے صلے میں ایک قیمتی تحفہ ہاتھ آجائے گا،یہ وظیفہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو نزلہ و زکام یا جوڑوں کے درد میں مبتلا رہتے ہیں۔ عمدہ خالص چنبیلی یا زیتون کا تیل حاصل کرلیں اور جمعتہ الوداع کی صبح فجر کی نماز کے بعد اول آخر سات بار درود شریف کے ساتھ سورہ والعادیات سات بار پڑھ کر چنبیلی کے تیل پر دم کرلیں اور اسے محفوظ رکھیں ، تمام اقسام کے جسمانی درد اور نزلے کے لیے مفید ہے ، اکثر آرتھرائیٹس کے مریضوں کو بھی جوڑوں کے درد میں آرام ملا ہے ، پرانے نزلے کی صورت میں اس تیل کی سر پر مالش مفید ثابت ہوگی ۔ دوسرا عمل تھوڑا سا مشکل ضرور ہے لیکن اس کی افادیت بھی کم نہیں ہے ، جمعتہ الوداع کی صبح فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے سورہ الاعراف کی آیت نمبر 10 کا نقش ہرن کی جھلّی یا عمدہ سفید کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران ملاکر لکھ لیں  بعد ازاں نقش کو عمدہ خوشبو سے معطر کریں اور اپنی دکان ، دفتر یا کاروبار و ملازمت کی جگہ پر رکھیں تو انشا اللہ بے انتہا خیر و برکت ہوگی ، کاروبار ترقی کرے گا ، اگر ملازمت ہے تو پائی

عیدالفطر اور صدقة الفطر کے احکام و مسائل

Image
رویت ہلال:   ہلال عید کی شہادت کے لئے دو مسلمانوں کا ہونا ضروری ہے۔ ایک کی شہادت منظور نہیں ہو سکتی۔  (مشکوٰۃ) رویت ہلال کی دعا:  نبی ﷺ نیا چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھتے۔ «اَللّٰھُمَّ اؑھلَّه عَلَیْنَا بِالْأمْنِ وَالْإیْمَانِ وَالسَّلا مة وَالْإسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّك اللّه»  (ترمذی) صدقۃ الفطر:  انسان سے بتقاضائے بشریت حالت روزہ میں بعض خطائیں اور غلطیاں ہو جاتی ہیںَ اس لئے رسول اللہﷺ نے صدقۃ الفطر فرض کیا، تاکہ روزے پاک صاف ہو کر مقبول ہو جائیں، جس طرح رمضان مبارک کے روزے فرض ہیں اسی طرح صدقۃ الفطر فرض ہے۔ صدقۃ الفطر کس پر فرض ہے؟ ہر مسلمان پر چھوٹا ہو یا بڑا، غلام ہو یا آزاد، روزہ رکھتا ہو یا نہ، جو لوگ کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہ رکھتے ہیں ان پر بھی فرض ہے۔ نماز عید سے پہلے جو بچہ پیدا ہو اس کی طرف سے بھی صدقہ فطر ادا کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے مقصد یہ ہے کہ مساکین کو اس روز سوال سے بے نیاز کر دیا جائے۔ صدقہ فطر کس کا حق ہے؟  حدیث میں ہے:  لا یأكل طعامك إلا تقي4 ۔  پس صدقہ فطر اور سالانہ زکوٰۃ، مسلمان نمازی، دین دار، محتاجوں کا حق ہے۔ بے نمازوں اور بے دینوں کا اس م

حقوق العباد کی فضیلت و اہمیت

اسلام میں حقوق العباد کی فضیلت و اہمیت  دنیا کے ہر مذہب وملت کی تعلیمات کا یہ منشا رہا ہے کہ اس کے ماننے والے امن وسلامتی کے ساتھ رہیں تاکہ انسانی ترقی کے وسائل کو صحیح سمت میں رکھ کر انسانوں کی فلاح و بہبود کا کام  یکسوئی کے ساتھ کیا جائے۔  اسلام نے تمام انسانوں کے لیے ایسے حقوق کا تعین کیا ہے جن کا ادا کرنا آسان ہے لیکن ان کی ادائیگی میں ایثار وقربانی ضروری ہے۔ یہ بات ایک طرح کا تربیتی نظام ہے جس پر عمل کر کے ایک انسان نہ صرف خود خوش رہ سکتا ہے بلکہ دوسروں کے لئے بھی باعث   راحت بن سکتا ہے۔  حقوق کی دو اقسام ہیں ۔ حقوق اللہ اور حقوق والعباد۔  اسلام نے جس قدر زور حقوق العباد پر دیا ہے اس سے یہ امر واضح ہوجاتا ہے کہ ان حقوق کا کتنا بلند مقام ہے اور ان کی عدم ادائیگی کس طرح اللہ رب العزت کی ناراضگی کا سبب بن سکتی ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روسے بندوں کے حقوق کی ادائیگی اسلامی نظم عبادت کا لازمی جزو ہے اور ان حقوق سے اعراض و پہلو تہی ایک طرف تو معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے اور دوسری طرف اللہ کی ناراضگی کا سبب۔ لہٰذا بحیثیت مسلمان ہمیں حقوق العباد کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ اس