Posts

Showing posts from March, 2018

دشمنوں اور مخالفین پر فتح کے لیے لوح مریخ

Image
  دشمنوں اور مخالفین پر فتح کے لیے لوح   مریخ ( اوج مریخ )  جو حضرات  ادارہ سے تیار کروانا چاہیں وہ رابطہ کرسکتے ہیں ۔  Email: roohaniamil806@gmail.com

شرف قمر کا ایک مٶثر ترین عمل

Image
شرف قمر کُل اَمۡرِ مَرۡھُوۡنِ باوقَاتِھَا کو مدنظر رکھتے ہوئے علمائے جفر و نجوم نے اپنے مشاہدات و تجربات سے ایسے اوقات کی جستجو کی جن میں کسی سیارہ کے سعد و نحس اثرات درجہ کمال کو پہنچتے ہوں ۔ تاکہ ان اوقات میں خیروشر کے عملیات بجالانے سے صد فی صد تاثیر ظاہر ہو ۔ کمال سعادت کو شرف کہا گیا جبکہ کمال نحوست کو ہبوط کا نام دیا گیا ۔ اس بار ہم سیارہ قمر کے شرف کی افادیت پر ایک مختصر مگر زود اثر جفری عمل بیان کر رہے ہیں آپ کسی بھی شرف قمر کے اوقات میں اپنی حاجت کے مطابق اس عمل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔ سیارہ قمر جو کہ دائرۃ البروج میں برج سرطان کا حاکم سیارہ ہے ۔ یہ سیارہ جب دائرۃ البروج کا دورہ کرتے ہوئے برج ثور کے ۳ درجہ پر پہنچتا ہے تو انتہائی سعد شعاعیں زمین پر ڈالتا ہے ۔ یہ وقت اس کے شرف کا ہے یہ وقت اندازاً دو گھنٹے کا ہوتا ہے اس سعد وقت میں حصول علم ، حصول اولاد، سحر جادو سے نجات ، ترقی کاروبار ، فتح و عظمت کے لئے عمل کیا جاتا ہے ۔ ہم مفصل طریق بیان کر رہے ہیں ضرورت مند بصد شوق ضرور تجربہ کریں ۔ جو حضرات و خواتین گردش ایام ، بے روزگاری یا سحر و جادو کی بند

شرف شمس کا بہترین عمل ( فتح نامہ )

Image
شرف شمس کا باسعادت و مؤثر ترین وقت اور فتح نامہ ماہرین علم جفر نقش فتح نامہ کو حل المشکلات کا درجہ دیتے ہیں شمس اپنے درجۂ شرف پر ہر سال آتا ہے اور ماہرین علم جفراس وقت کا نہایت شدت سے انتظار کرتے ہیں کیوں کہ شمس کا تعلق توانائی ، اقتدار اور عزت و مرتبہ سے ہے ، سرکاری محکمہ اور تمام کارِ سرکار سیارہ شمس کے زیراثر ہیں،صحت اور توانائی کے حصول کے لیے بھی اس وقت کو مؤثر اور فائدہ بخش تسلیم کیا جاتا ہے،چناں چہ اس وقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سال بھر انتظار کیا جاتا ہے‘ ضروری نہیں ہے کہ ہر سال شرف کا وقت نہایت موثر اور با قوت بھی ہو‘ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ عین شرف کے وقت دیگر نحس اثرات بھی موجود ہوں جن کی وجہ سے شرف کا وقت متاثر ہو رہا ہو‘ایسی صورت میں صاحب علم افراد وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے‘ شمس کے دیگر باقوت اوقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں یعنی اوج شمس یا شمس در اسد وغیرہ۔ عزیزان من! اس سال شرف شمس کا وقت بہت سی ایسی نحوستوں سے پاک ہے جو کسی بھی عمل کو برباد یا غیر موثر کرسکتی ہیں‘ لہٰذا وقت سے بہت پہلے ہی نہ صرف یہ کہ درست وقت کی نشاندہی کی جا رہی ہے بلکہ اس وقت جو خصوصی روحانی تحائف تیا

شرف شمس کا ایک عمل

شرف شمس سال بھر میں یہ وقت ایک بار آتا ہے،اس سال سیارہ شمس اپنے درجہ ء شرف پر پاکستان ٹائم کے مطابق 8 اپریل کو 02:23 am سے 09 اپریل 02:47 am تک رہے گا جب کہ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق شرف کا وقت 7 اپریل 09:23 pm سے 08 اپریل 09:47 pm تک رہے گا،اس وقت میں حصول اقتدار ، عزت و مرتبہ میں اضافہ، حادثات و سانحات سے حفاظت، عروج و ترقی کے لیے الواح و طلسم تیار ہوتا ہے،خصوصاً لوح شمس، لوح اسم اعظم یا فتح نامہ تیار کیا جاتا ہے،فتح نامے کی تیاری کا طریقہ ہم پہلے دے چکے ہیں،مقررہ اوقات میں سیارہ شمس کی ساعتیں کارآمد ہوں گی، انشاء اللہ وقت سے پہلے ساعتوں کی بھی نشان دہی کردی جائے گی، وہ لوگ جو نقش وغیرہ تیار کرنے یا فتح نامہ تیار کرنے کے بجائے اس مؤثر اور سعد وقت میں کوئی وظیفہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے سب سے بہتر وظیفہ اسمائے الٰہی یا حیُ یا قیوم کا ورد ہے، یہ دونوں اسمائے الٰہی ایک ہزار سات سو چالیس مرتبہ پڑھیں، اول آخر گیارہ بار درود شریف اور پھر اپنے جائز مقصد کے لیے مثلاً ترقی، پروموشن، اعلیٰ افسران یا مالکان کے ناجائز رویے اور سختی سے نجات وغیرہ کے لیے دعا کریں، اس عمل کے بعد روزانہ صبح گھر

قمر در عقرب کا ایک عمل

قمر در عقرب پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق قمر در عقرب کا نحس وقت 2 اپریل کو 07:35 am سے 09:24 am تک رہے گا، جب کہ جی ایم ٹی ٹائم کے مطابق 2 اپریل 02:35 am سے 04:24 am تک ہوگا، دیگر ممالک کے افراد جی ایم ٹی یعنی لندن ٹائم سے اپنے ملک کے فرق کو جمع یا تفریق کرلیں تو ان کا مقامی وقت نکل آئے گا، یہ وقت نہایت نحس ہوتا ہے،اس وقت علاج معالجے ، بیماریوں سے نجات اور بری عادتوں سے جان چھڑانے کے لیے عمل کیا جاتا ہے،مخالفت کو روکنے یا باہمی دشمنی کا خاتمہ کرنے کے لیے بھی اس وقت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے لیکن اس بار ہم ازدواجی تعلقات میں خرابیوں کو دور کرنے اور میاں بیوی کے درمیان محبت کے لیے ایک عمل دے رہے ہیں، درج ذیل عزیمت کو قمر در عقرب کے مقررہ وقت میں باوضو قبلہ رُخ بیٹھ کر سفید کاغذ پر نیلی یا کالی روشنائی سے لکھ لیں ۔ بسم اﷲ لکھ کر سورہ الم نشرح پوری لکھیں پھر یہ آیت لکھیں۔ والقیت علیک محبۃ فلاں بن فلاں (یہاں مطلوب کا نام مع والدہ لکھیں) علیٰ محبۃ فلاں بنت فلاں (یہاں طالب کا نام مع والدہ لکھیں) کما الفت بین آدم و حوا و بین یوسف و زلیخا و بین موسیٰ و صفورا و بین محمدؐ و خدیجۃ الکبریٰ و

گمشدہ مال کی برآمدگی

Image
گمشدہ چیز کے حصول کیلئے مجرب عمل پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں ۔ فائده اٹھانے والے حضرات دعاٶں میں ضرور یاد رکھیں ۔ مکان سے کوئی چیز غائب ہوجائے یا کوئی چور اٹھا کر لے جائے بعد تلاش فوری طور پر آیہ مبارکہ  انا للہ وانا الیہ راجعون   تین ، پانچ یا سات مرتبہ پڑھیں اور پھر یا حفیظ بیس مرتبہ پڑھ لیں تاکہ مال کا حصار بھی ہوجائے ۔ پھر دوبارہ ڈھونڈنا شروع کرین انشاء اللہ گمشدہ مال مل جائے گا ورنہ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے اس آیہ مبارکہ کو پڑھتے رہیں اور تین دن تک برابر پڑھیں اس عرصہ میں کیسی ہی گمشدہ چیز کیوں نہ ہو خود بخود گھر میں رکھی کسی جگہ مل جائے گی ۔ واضح ہو کہ آپ نے کئی کئی بار اس جگہ کو تلاش کرکے دیکھ لیا ہو جہاں وہ چیز رکھی گئی تھی لیکن پھر دیکھیں اور برابر اس آیت مبارکہ کا ورد کرتے جائیں ۔ اور زبان سے یہ بھی کہتے جائیں کہ میرے مکان سے فلاں چیز غائب ہے مکان میں ڈالدے اسی میں خیریت ہے ورنہ کلیجہ کٹ جائے گا ۔ اب خوب غور کرے کہ لینے والا کوش سخص ہو سکتا ہے کون کون اس درمیان میں آیا گیا کس کس پر شبہ ہے یا ایسا فطرتی اور چالاک کون شخص ہوسکتا ہے لیکن حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں

اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات

Image
فتح کے معنی کھولنے اور حکم کے زمرے میں آتے ہیں ۔ مشکل کشاء ۔ مخلوق پر حکم کرنے والا ۔سربستہ راز کو کھولنے والا وغیرہ۔ وہ ذات جس کی عنایت سے ہر مشکل دور ہوتی ہے اور اسی کی ہدایت سے ہر مشکل آسان ہوتی ہے ۔ باری تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ اپنی مخلوق پر رحمت اور علم و معرفت کے دروازے کھولتے ہیں اور مخلوقات کے لئے حاکم علی الاطلاق ہیں ۔انبیاء کرام کے ذریعہ رشد و ہدایات سے باب مفتوح وا کئے جاتے ہیں اور خدا کے دشمنوں کو رسوا کیا جاتا ہے ۔ یہ اسم جلالی ہے عنصر آتشی ہے اعداد ابجد قمری ۴۸۹ ہیں ۔ اس کے موکل کا نام “ممحائیل” ہے ۔ اس موکل کے ماتحت چار افسر ہیں سرحماکیل۔عزرائیل۔اسرافیل ۔ تنکفیل ہر ایک ۴۸۹ صفوں کا مالک ہے اور ہر صف میں ۴۸۹ فرشتے ہیں ۔ ان سب موکلوں کے ہاتھ میں برکتوں کی کنجیاں ہیں ۔ جو شخص بھی ریاضت و روزہ سے اس اسم کی تلاوت میں مشغول ہوتا ہے تو موکل اس پر نازل ہو کر اس کی حاجت پوری کرتے ہیں ۔ اگر جمعہ کے روز اس اسم کو لکھ کر پاس رکھے اور اس اسم کی تلاوت کرتے رہیں تو عجائبات کا ظہور ہو ۔ ابوالحسن شاذلی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب رزق اور برکت کی طلب ہو تو یہ اسماء “الرزاق الو

طریقہ زکات بہ سلسلہ عملیات

آج فیس بک پر سائیلین کم اور عاملین زیادہ ملتے ہیں ہر شخص افلاطون زماں نظر آتا ہے ، انداز گفتگو ایسا کہ گویا ابھی ابھی جبرائیل امین سے علمی فیض حاصل کرکے آرہے ہوں ۔ اسی لئے آج اس مضمون کو پیش کیا جا رہا ہے تاکہ وہ حضرات جو عملیات میں شوق رکھتے ہیں وہ خود محنت کریں نہ کہ کسی عامل کی اجازت کو  غنیمت جان کر اپنا  قیمتی وقت برباد کریں۔ ۔ طریقہ زکات بہ سلسلہ عملیات جب تک کسی عمل کی زکات ادا نہیں کی جاتی یا صاحب زکات کی اجازت نہیں ہوتی تو عمل میں اثر نہیں ہوتا ۔ اکثر احباب عملیات پڑھتے ہیں لیکن فائدہ نہیں ہوتا ۔ جن صاحب سے اجازت لیتے ہیں وہ اجازت تو دے دیتے ہیں لیکن اکثریت ان میں ایسی ہوتی ہے جنہوں نے خود بھی زکات نہیں دی ہوتی ۔ اس لئے  اگر عملیات کا شوق ہے تو جب تک خود باقاعدہ زکات نہ دیں صرف سنے سنائے یا لکھے ہوئے پر اعتبار کرکے مفت میں نقصان نہ کریں ہاں اگر یقین ہو کہ جو شخص اجازت دے رہا ہے وہ صاحب زکات ہے تو پھر ضرور اثر ہوگا۔ زکات کے متعدد طریق ہیں اول تو یہ کہ جو عمل ہمیں پڑھنا ہے صرف اسی کی زکات دے دیں ۔ ایک یہ کہ حروف کی زکات دے دی جائے پھر علیحدہ کسی عمل کے لئے زکات کی ضرور

روزگار کیلئے بہترین عمل

Image
  جب ہم اس کائنات میں بسنے والی مخلتف مخلوقات کے طرز حیات کو دیکھتے ہیں تو ایک ہی بات نمایاں طور پر سامنے آتی ہے کہ ہر پہلی نسل اپنے سے اگلی نسل کی پرورش کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے۔ وہ جانور ہوں، پھول پیڑ ہوں یا انسان۔ انسان ہمیشہ سے اس کرہ ارض پر قدرت کی سب سے محبوب مخلوق نظر آتا ہے۔ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ اس خطہ زمین پر موجود ہر شے صرف انسانی مخلوق کی نازبرداری کے لیے بنائی گئی۔ سورج، چاند اور ستاروں کی روشنی کے الگ الگ پیمانے انسان کے مزاج کے مطابق خلق کئے گیے۔ ذرا تدبر کیا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہر شے کو صرف اس لیے بنایا گیا ہے کہ قدرت کی محبوب مخلوق انسان ان چیزوں سے استفادہ حاصل کر کے اپنی زندگی کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جاسکے۔ لیکن قدرت کی ستم ظریفی دیکھیے کہ جہاں حضرت انسان کی دلداری کے لیے اتنا کچھ کیا جا رہا ہے وہیں پر قدرت انسان کو جا بجا آزمائیشوں میں مبتلا کرتی رہتی ہے۔ قدرت نے اپنے محبوب انسان کے لیے بھی وہی نظام حیات مروج کیا ہے جو دیگر مخلوقات کے لیے ہے کہ اپنے بعد آنے والی نسل کو بہتر مواقع میسر کرے جن سے ان کو زندگی کی منازل طے کرنے میں آسانی رہ

روحانی علاج

Image
روحانی ڈاکٹر آج دنیا میں ہزاروں طریقہ علاج رائج ہیں ۔ ڈاکٹر ، طبیب ، حکیم اور عاملین کے اشتہارات پڑھو تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امراض تو کوئی بات ہی نہیں ہے قضا بھی ان کی ادویات اور اعمال سے ٹل سکتی ہے ۔ حالانکہ روزمرہ کا مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ جہاں ان ہسپتالوں سے لوگ شفاء پا کر نکلتے ہیں وہاں انہی ہسپتالوں سے ہزاروں لاشیں بھی نکلتی ہیں بات فقط اتنی ہے کہ جب قضا آن پہنچتی ہے تو تمام مجربات ، آلات و ادویات ، عملیات ، نقوش و تعویذات ڈاکٹری نسخہ جات سب دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں ہر چیز کا علاج موجود ہے لیکن خدا نے قضاء کا علاج پیدا نہیں کیا ۔ اس کے لئے نہ کوئی جڑی بوٹی ہے نہ ہی کوئی میڈیسن ۔ یہ ایک اٹل قانون ہے ۔ادویات کے اثرات سے انکار ہرگز نہیں لیکن ادویات سے سریع الاثر یورپ اور ایشیا کے مجربات سے زیادہ نافع خدا کا کلام ہے جس جگہ دوائی کام نہ کرتی ہو وہاں خدا کا کلام حیران کن اثرات دکھاتا ہے ۔ یہاں میں ایک نسخہ پیش کرنے جا رہا ہوں بیشتر عاملین نے اسے اپنے مجربات سے لکھا ہے ،  حضرت کاش البرنی نے بھی کئی مرتبہ اسے اپنے رسالہ میں تحریر فرمایا ۔ احقر نے ذاتی طور پر اس کی زکات اکبر ادا کی

مطلوبہ جگہ شادی کا عمل

Image
علمائے علم الاوفاق نے جہاں مشکل ترین قواعد کا ذکر کیا ہے وہیں کچھ ایسے سادہ طریق بھی ہیں جو کسی بھی طرح اپنے اثرات کے اعتبار سے کم نہیں ۔ اس مرتبہ ایک ایسے نقش قرآنی کا طریقہ پیش کیا جا رہا ہے جو کئی مرتبہ ہماری میزان کی کسوٹی پر پورا اترا ہے ۔ ہر ضرورت مند مرد و خواتین اس سے مستفید ہو سکتے ہیں البتہ اپنے ذہن کو قلب کو آلودگی سے پاک رکھتے ہوئے ذات مطلق پر یقین و توکل کے ہمراہ بتائے گئے طریق پر اس کا استعمال کریں ۔ بے شمار مقامات پر اس نقش معظم کو استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم مشہور و معروف خواص جو ہم تک بزرگوں سے پہنچے ہیں وہ درج  ذیل ہیں ۔ ترقی دولت ، سحر و جادو سے حفاظت ، ترقی کاروبار ، ادائیگی قرض ، ناچاقی کے خاتمہ کے لئے ، حفاظت از نظر بد یا آسیب ، دی ہوئی رقم کی واپسی ، حفاظت از حادثات و ہتھیار ، حصول اولاد ، غلبہ بر اعداء ، کامیابی امتحان ، شادی میں رکاوٹ کا خاتمہ ، گھریلو جھگڑوں سے نجات کے لئے ، بیماری سے نجات کے لئے ، افسران کی نظروں میں عزت و مرتبہ پانے کے لئے ۔ غرضیکہ کہ تقریباً تمام دنیاوی مقاصد کے لئے اسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔  اب اس نقش کو لکھنے کا مفصل طریق

جلد شادی کیلئے مجرب عمل

Naqsh Baraey Shadi | نقش برائے شادی آپ جفر آثار کے قواعد پر تحریر پڑھ رہے ہیں یقیناً آپ کے علم میں یہ بات ہوگی کہ جفر آثار کا تعلق وقت کی سعادت و نحوست سےبہت گہرا ہے جہاں وقت کی بات ہو وہاں نظرات سیارگان انتہائی اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہیں یاد رکھیں کہ تسدیس و تثلیث کی نظرات رکاوٹوں کو دور کرنے اور بندشوں کو کھولنے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ قمر ، مریخ ، زہرہ و زحل میں سے کسی بھی دو سیاروں کی سعد نظر سے اس عمل کو تیار کرنے کے لئے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ کی نوعیت کے اعتبار سے دو سیارگان کا انتخاب کریں اور دونوں میں باہم بننے والی سعد نظر تسدیس یا تثلیث کا وقت تلاش کریں ۔ اب اس وقت سے پیشتر اپنا تمام حسابی عمل تیار کرکے رکھ لیں اور نظر کے عین تکمیل کے وقت چار نقوش تیار کریں ۔ یہ عمل ان لوگوں کے لئے جو بیٹی کی شادی کے لئے پریشان ہیں کہ یا تو رشتہ نہیں آتا یا بات چلتے چلتے رک جاتی ہے یا کوئی موزوں رشتہ نہیں مل پا رہا ہو سب سے پہلے سورہ طہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں  حاصل مجموعہ میں لڑکی کے نام کے اعداد مع والدہ شامل کریں  کل مجموعہ سے نقش مربع پُر کریں نقش