حصولِ مال و زر کے لئے تثلیث شمس و مشتری کا عمل Husool e Maal o zar ke liye Taslis shamo Mushtari ka amal

حصولِ مال و زر کے لئے تثلیث شمس و مشتری کا عمل Husool e Maal o zar ke liye Taslis shamo Mushtari ka amal

یہ وقت سال بھر میں ایک دفعہ ضرورآتا ہے ۔ یہ تثلیث اس وقت کام دے گی جبکہ مشتری رجعت میں نہ ہو ۔ اس وقت تسخیر خلق ،رجوع خلق ۔، حصول مال، روپیہ کا مختلف ذرائع سے بصورت منافع یا انعام حاصل کرنے کے اعمال کئے جاتے ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو ایسے کاروبار رکھتے ہیں جن میں خلقت زیادہ آئے اور کاروبار میں فروخت ذیاده ہو ۔ مثلاً دکاندار ، ڈاکٹر ،  وکلاء وغیرہ جن کا عوام سے تعلق ہوتا ہے ۔ تو اگر اس عمل کو تیار کرکے رکھا جائے تو لوگ جوق در جوق رجوع کرتے ہیں ۔ اگر مالی لحاظ سے قسمت بے حد کمزور ہو تو اس لوح کے پاس رکھنے سے ترقی یامنافع یاانعامات سے روپیہ ملتا ہے ۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ وقت مقررہ پر کاغذ یاچاندی کی تختی پر ایک لوح مخمس کندہ کرے ۔ اس کے کل اعداد ٩٥٨ ہیں ۔ اس لوح کے اوپر '' یامجید رفیع نعم النصیر '' لکھے اور نیچے ” وکفی باللہ شھیدامحمد رسول اللہ “ لکھے ۔ اس کے نیچے یاحنظائیل لکھے ۔ اب پشتِ لوح پر ایک مربع نقش لکھے جو دو اسم الہی یارحمن منعم کا ہو ۔ اس کے اعداد ٤٩٨ ہیں ۔ اس کے نیچے یاحصتائیل لکھے ۔پھر
مطلب مختصراً لکھے ۔
اگر کاغذ پر لکھے تو دو نقوش ایک ہی طرف لکھے ۔ اور چاندی کی لوح ہو تو ایک طرف ایک نقش دوسرا دوسری طرف لکھے اور سفید یازرد ریشمی کپڑے میں سی کربازو پر باندھے یاگلے میں لٹکائے ۔ حسب توفیق نقدی خیرات کرے اور بلاتعداد روزانہ یارحمن یامنعم کا ورد رکھے ۔ ان شاءاللہ دوسری دفعہ یہ نظر قائم ہونے سے قبل آسودہ حال اور امیر ہو جائے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

مطلوبہ جگہ شادی کا عمل

اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات

جمعة الوداع کا وظیفہ اور عمل