جلد شادی کیلئے مجرب عمل


Naqsh Baraey Shadi | نقش برائے شادی

آپ جفر آثار کے قواعد پر تحریر پڑھ رہے ہیں یقیناً آپ کے علم میں یہ بات ہوگی کہ جفر آثار کا تعلق وقت کی سعادت و نحوست سےبہت گہرا ہے جہاں وقت کی بات ہو وہاں نظرات سیارگان انتہائی اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہیں یاد رکھیں کہ تسدیس و تثلیث کی نظرات رکاوٹوں کو دور کرنے اور بندشوں کو کھولنے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ قمر ، مریخ ، زہرہ و زحل میں سے کسی بھی دو سیاروں کی سعد نظر سے اس عمل کو تیار کرنے کے لئے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ کی نوعیت کے اعتبار سے دو سیارگان کا انتخاب کریں اور دونوں میں باہم بننے والی سعد نظر تسدیس یا تثلیث کا وقت تلاش کریں ۔ اب اس وقت سے پیشتر اپنا تمام حسابی عمل تیار کرکے رکھ لیں اور نظر کے عین تکمیل کے وقت چار نقوش تیار کریں ۔


یہ عمل ان لوگوں کے لئے جو بیٹی کی شادی کے لئے پریشان ہیں کہ یا تو رشتہ نہیں آتا یا بات چلتے چلتے رک جاتی ہے یا کوئی موزوں رشتہ نہیں مل پا رہا ہو



سب سے پہلے سورہ طہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں 

حاصل مجموعہ میں لڑکی کے نام کے اعداد مع والدہ شامل کریں 

کل مجموعہ سے نقش مربع پُر کریں نقش مربع پُر کرنے کا طریقہ کئی مرتبہ دیا جا چکا ہے اس لئے دوبارہ نہیں دہرایا جا رہا 

نقش مربع کس عنصر کے تحت تیار کیا جائے گا یہ جاننے کے لئے لڑکی کے نام کو بسط حرفی کرکھ لیں ۔ عناصر اربعہ پر تقسیم کریں جس عنصر کے حروف تعداد میں زیادہ ہوں اس عنصر سے مربع کریں گے 

چار نقوش آپ نے تیار کرلئے ۔ 

ایک لڑکی کے گلے میں بطور تعویذ پہنا دیں 

دوسرا پھلدار درخت سے باندھیں 

تیسرا نقش سورہ طہ کھول کر اس میں رکھ دیں 

چوتھا نقش کسی حرارت والی شے کے قریب رکھیں جیسے گھر میں اگر کسی ٹیوب لائٹ یا کسی انرجی سیور کا استعمال ہے تو کسی دھاگہ کی مدد سے اس کے قریب لٹکا دیں کہ اس سے پیدا ہونے والی حرارت نقش کو ملتی رہے 

نام کا مفرد عدد معلوم کرلیں مثلاً اگر کسی کے نام کے اعداد ابجد قمری سے 210 ہیں تو مفرد عدد 3ہوگا۔

اب روزانہ اس مفرد عدد کے مطابق بوقت فجر سورہ طہ کا ورد کریں ۔

چاروں نقوش کے نیچے مقصد مختصراً لکھ دیں جیسے فلاں بنت فلاں کی جلد شادی ہو وغیرہ۔

عمل کا ورد 11 ، 21 ، یا 40 دنوں تک کیا جائے گا والدین بھی یہ عمل تیار کرکے ورد خود بھی کر سکتے ہیں بچیوں کی نیت سے ۔

اگر 11 دن سے قبل رشتہ طے ہوجائے تو 11 دن مکمل کریں 11 دن ہوگئے اثر ظاہر نہ ہوا تو عمل موقوف نہ کریں جاری رکھیں اور اکیس دن ہونے دیں اس دوران رشتہ طے ہوجائے تو 21 یوم مکمل کئے جائیں گے اکیس یوم کے بعد بھی کامیابی کے اثرات ظاہر نہ ہوئے تو چالیس یوم مکمل کریں انشاء اللہ قوی اثرات ظاہر ہونگے ۔ 

خواتین ایام ناغہ بعد میں شمار کرکے مدت ایام عمل مکمل کریں ۔

Comments

Popular posts from this blog

مطلوبہ جگہ شادی کا عمل

اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات

جمعة الوداع کا وظیفہ اور عمل