اسم الہی الفتاح کے خواص و تاثیرات
فتح کے معنی کھولنے اور حکم کے زمرے میں آتے ہیں ۔ مشکل کشاء ۔ مخلوق پر حکم کرنے والا ۔سربستہ راز کو کھولنے والا وغیرہ۔ وہ ذات جس کی عنایت سے ہر مشکل دور ہوتی ہے اور اسی کی ہدایت سے ہر مشکل آسان ہوتی ہے ۔ باری تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ اپنی مخلوق پر رحمت اور علم و معرفت کے دروازے کھولتے ہیں اور مخلوقات کے لئے حاکم علی الاطلاق ہیں ۔انبیاء کرام کے ذریعہ رشد و ہدایات سے باب مفتوح وا کئے جاتے ہیں اور خدا کے دشمنوں کو رسوا کیا جاتا ہے ۔ یہ اسم جلالی ہے عنصر آتشی ہے اعداد ابجد قمری ۴۸۹ ہیں ۔ اس کے موکل کا نام “ممحائیل” ہے ۔ اس موکل کے ماتحت چار افسر ہیں سرحماکیل۔عزرائیل۔اسرافیل ۔ تنکفیل ہر ایک ۴۸۹ صفوں کا مالک ہے اور ہر صف میں ۴۸۹ فرشتے ہیں ۔ ان سب موکلوں کے ہاتھ میں برکتوں کی کنجیاں ہیں ۔ جو شخص بھی ریاضت و روزہ سے اس اسم کی تلاوت میں مشغول ہوتا ہے تو موکل اس پر نازل ہو کر اس کی حاجت پوری کرتے ہیں ۔ اگر جمعہ کے روز اس اسم کو لکھ کر پاس رکھے اور اس اسم کی تلاوت کرتے رہیں تو عجائبات کا ظہور ہو ۔ ابوالحسن شاذلی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب رزق اور برکت کی طلب ہو تو یہ اسماء “الرزاق الو
Comments
Post a Comment